فیصل آباد ، لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ
جمعہ 13 نومبر 2015 21:35
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) فیصل آباد میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں جن افراد کو مختلف ادارے اغواء کرکے لے گئے ہیں اور آج تک ان کو کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا انہیں فوری طور پر بازیاب کراکے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
(جاری ہے)
لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت آمنہ مسعود جنجوعہ کررہی تھیں اس احتجاجی مظاہرے میں خواتین مرد ‘ بچے ‘ بوڑھے افراد کی بھاری تعداد نے شرکت کی احتجاج کئی گھنٹے تک جاری رہا اس دوران ٹریفک جام رہی۔
آن لائن کے مطابق چند روز قبل بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے فیصل آباد میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا جس میں فیصل آباد ہیومن رائٹس تنظیم کی سربراہ نے فیصل آباد کے کوآرڈینیٹر فیصل بھی اس احتجاج میں شامل تھے جنہیں بعد ازاں ان کی رہائش گاہ سے نامعلوم ادارہ کے افراد فیصل کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے تاحال فیصل کے بارے میں کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں ملی چنانچہ آج فیصل کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.