صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کی فرانس دھماکوں اور فائرنگ سے ہلاکتوں کی شدید مذمت
ہفتہ 14 نومبر 2015 12:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 نومبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے فرانس میں دھماکوں اور فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں،عالمی برادری مشترکہ حکمت عملی اختیار کرکے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرسکتی ہے‘پاکستان فرانس کو مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہرممکن تعاون کرے گا۔
ہفتہ کو ممنوں حسین نے پیرس پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں،عالمی برادری مشترکہ حکمت عملی اختیار کرکے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرسکتی ہے۔ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس کے مطابق فرانس میں رات گئے ہونے والے دہشتگرد حملوں کی وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔(جاری ہے)
وزیر اعظم ہاوٴس سے جاری کردہ تعزیتی بیان میں پیرس میں دہشتگردی پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم، فرانسیسی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور میری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
پاکستان فرانس کو مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہرممکن تعاون کرے گا۔ واضح رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فائرنگ اور بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 178ہوگئی، فرانسی صدر نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کااعلان کردی گئی ہے یاد رہے کہ پیرس میں رات گئے دہشتگردوں نے پانچ سے زائد مقامات پر بموں اور جدید ہتھیاروں سے حملے کیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.