ایران سے سالانہ 150ارب روپے کا پیٹرول اور ڈیزل پاکستان میں اسمگل ہونے کا انکشاف
ہفتہ 14 نومبر 2015 13:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) ایران سے سالانہ 150ارب روپے کا پیٹرول اور ڈیزل پاکستان میں اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر وزارت پیٹرولیم نے چاروں صوبوں ،اوگرا اور ایف بی آر کو اسمگلنگ کی روک تھام اور غیر قانونی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیب کی جانب سے 4نومبر کو وازرت پیٹرولیم کو ایران سے پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ رکوانے کے لئے خط لکھا گیا تھا جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی فروخت روکنے کے لئے وزارت پیٹرولیم حرکت میں آگئی ۔
اس حوالے سے وزارت پٹرولیم نے چیئرمین اوگرا ، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور ایف بی آر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران سے سالانہ 150ارب روپے کا پیٹرول اور ڈیزل اسمگل ہو رہا ہے جوکہ ملک کی مجموعی کھپت کا 20سے 25فیصد بنتا ہے ۔(جاری ہے)
اس غیر قانونی اقدام سے ملکی معیشت کو بھاری نقصان ہو رہا ہے جبکہ اس سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو بھی مدد ملتی ہے ۔ خط میں اوگرا ، چاروں صوبوں اور ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیٹرولیم اور ڈیزل کی اسمگلنگ اور غیر قانونی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔اس کے ساتھ وزارت پٹرولیم نے تمام اداروں سے ماہانہ عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی ۔
مزید قومی خبریں
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
-
موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا،اعظم نذیر تارڑ
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.