فرانس میں حملوں سے قبل جرمن فٹ بال ٹیم کے ہوٹل میں بم کی افواہ کا انکشاف
ہفتہ 14 نومبر 2015 15:28
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 نومبر۔2015ء) فارنس کے دارلحکومت پیر س میں موجود جرمن فٹ بال ٹیم کے ہوٹل میں بم کی افواہ کا انکشاف ہوا ہے تاہم کچھ گھنٹوں بعد واقعی پیرس دھماکوں ، فائرنگ سے گونج اٹھا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق یورو چیمپئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جرمنی کی ٹیم فرینڈلی میچ کھیلنے پیرس پہنچی جہاں وہ ایک مقامی ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی اور گزشتہ روز دوپہر کے وقت نامعلوم شخص نے فون پر ہوٹل میں بم رکھے جانے کی اطلاع دی جس پر ٹیم کے ساتھ دیگر مہمانوں کو بھی عمارت سے نکال کر پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے جاسوس کتوں کی مدد سے ہوٹل کی تلاشی لی جس کے بعد ہوٹل کو کلیئر قرار دیاگیا۔
یادرہے کہ کچھ گھنٹوں بعد جرمنی اور فرانس کی ٹیموں کا میچ جاری تھا کہ اس دوران سٹیڈیم کے قریب بھی دھماکے سنے گئے جبکہ ایک کنسرٹ ہال سمیت مختلف مقامات پر دہشتگردی کی وارداتوں میں دوسو کے قریب افراد جان کی بازی ہارگئے اور داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور اپ سیٹ
-
عماد وسیم نے پاکستانی ٹیم میں اپنے کردار کا انکشاف کر دیا
-
رکی پونٹنگ کے بعد اینڈی فلاور کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
-
پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر کے ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم
-
رکی پونٹنگ کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار، وجہ بھی بتا دی
-
پی سی بی نے آفیشلز پر سفری پابندیاں نافذ کر دیں
-
انگلینڈ کے دو اہم کھلاڑی پاکستان کے خلاف چند ٹی ٹونٹی میچوں سے محروم رہیں گے
-
امریکا نے سندیپ لمی چانے کو ویزہ دینے سے انکار کردیا
-
انگلینڈ کے خلاف سیریز، بابر نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا اشارہ دیدیا
-
ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ، امریکا کی بنگلادیش کو شکست
-
وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر
-
پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ منسوخ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.