قوم پرستی کے نام سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے ، مشترکہ بیان

اتوار 15 نومبر 2015 17:55

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 نومبر۔2015ء ) پیپلز پارٹی کے سینئرضلعی رہنما شاہ فیصل محمد حسنی اسد گرانی شوکت سومرو سانوالہ خان عمرانی نوراحمد بنگلزئی و دیگر نے بات چیت زبان اور قوم پرستی کے نام سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے نہام نہاد عناصر عوام کو زبان کے نام پر لڑا کر اپنے مفاد حاصل کر رہے ہیں جنہیں پیپلز پارٹی نے مسترد کردیا ہے اور پی پی پی نصیرآباد صوبائی صدر میر محمد صادق عمرانی کی قیادت میں فعال ہے اورلوگ مختلف سیاسی پارٹیوں اور قبائل سے میر محمد صادق عمرانی کی قیادت میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں اور قائد بلوچستان میر محمد صادق عمرانی دلیرانہ قیادت ہر فخر محسوس کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ابڑواور دیگر قبائلی رہنماؤں کو پی پی پی میں شمولیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں اور کہاکہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جس میں نسلی لسانیت سوچ کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے کیونکہ میر صادق عمرانی عوام دوست لیڈر ہیں عوامی طاقت پر مکمل یقین رکھتے ہیں جن کے دور اقتدار میں حقیقی معنوں میں ترقیاتی کاموں کے جام بچھائے گئے سینکڑوں بیروز گار افراد کو روزگار دیا گیا ہے اور کہاکہ تین سال گزرنے کے باوجود ڈیرہ مراد سٹی میں ایک اینٹ بھی نہیں رکھی گئی ہے جو عوام کے ساتھ سراسر ذیادتی ہے ۔