نصیرآباد میں ماہانہ ایک کروڑ بیس لاکھ روپے سے زائد کی شراب فروخت ہونے کا انکشاف

ہندو برادری کے نام پر قائم شراب خانوں میں شراب کی کھلے عام فروخت عروج میں پہنچ گئی

اتوار 15 نومبر 2015 17:55

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 نومبر۔2015ء )نصیرآباد میں ماہانہ ایک کروڑ بیس لاکھ روپے سے زائد کی شراب فروخت ہونے کا انکشاف ہندو برادری کے نام پر قائم شراب خانوں میں شراب کی کھلے عام فروخت عروج میں پہنچ گئی ایک شراب خانہ سے ہفتہ وار نو لاکھ روپے سے زائد شراب فروخت کی جاتی ہے شرابوں خانوں کے ارد گرد بار بی کیو کی دکانیں کھل گئی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے معروف مزدور چوک میں ہندوبرادری کے نام قائم کیئے گئے شراب خانوں میں شراب سرے عام پرچون کی دکان کی طرح مذہبی احترام کیئے بغیر فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گئی ہے جبکہ شراب خانوں کے قریب بار بی کیو کی دکانیں کھل گئی ہیں جو رات گئے کھلی رہتی ہیں ذرائع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں یومیہ چار لاکھ سے پانچ لاکھ روپے کی شراب بیرز فروخت کی جاتی ہے ماہانہ ایک کروڑ بیس لاکھ روپے سے زائد آمدنی حاصل کی جارہی ہے ڈیرہ مراد جمالی میں کھلے شراب خانوں میں شراب کی فروخت پر مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں علامہ شبیراحمد ابڑو اہل سنت والجماعت کے ڈویژن جنرل سیکریڑی حافظ صاحب علی حیدری صوبائی رہنما جمعیت علماء پاکستان (نورانی) قاری علی حیات قادری جمعیت علماء اسلام تمبو کے امیر ڈاکڑ عبدالوھاب رند مفتی حفیظ الرحمن جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی معاون عبدالقیوم رند نے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی کھلے عام شراب کی فروخت قابل تشویش عمل ہے جس سے مذہبی نفرتیں جنم لے رہی ہیں ایکسائز پولیس سی آئی اے پولیس کی خاموشی بھی باعث تعجب ہے ڈی آئی جی نصیرآباد جہانذیب خان جوگیزئی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔