برطانیہ میں بیوٹی پارلر میں مسلمانوں کا داخلہ بند کرنے پر مالکن گرفتار

muhammad ali محمد علی منگل 17 نومبر 2015 20:18

برطانیہ میں بیوٹی پارلر میں مسلمانوں کا داخلہ بند کرنے پر مالکن گرفتار
اوکسفرڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17 نومبر 2015 ء) برطانیہ میں بیوٹی پارلر میں مسلمانوں کا داخلہ بند کرنے پر مالکن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر اوکسفرڈ میں ایک بیوٹی پارلر کے فیس بک صفحے پر مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے اعلان کے بعد ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والی خاتون نے پیرس حملوں کے بعد اپنے بیوٹی پارلر میں مسلمانوں کا داخلہ ممنوع کردیا تھا۔

مذکورہ خاتون نے فیس بک پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ وہ ’اسلامی عقیدے‘ سے تعلق رکھنے والے کسی صارف کی بکنگ نہیں لیں گی۔ خاتون کے اس اقدام پر لوگوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس حوالے سے پولیس کو بھی شکایت درج کروا دی جس کے بعد 43 سالہ اس خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :