پوٹھوہار کووادی زیتون بنانے کے لیے 20لاکھ پودے مفت فراہم کرنے کا فیصلہ

بدھ 18 نومبر 2015 13:59

راولپنڈی۔18نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 نومبر۔2015ء) حکومت پنجاب نے پوٹھوہار کو وادی زیتون بنانے کے لیے 20لاکھ پودے مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات پر شروع کیے گئے پانچ سالہ منصوبے کے تحت 2015ء تا 2020ء تک پوٹھوہار کے اضلاع راولپنڈی ،چکوال ،جہلم ،اٹک اور خوشاب میں زیتون کی کاشت کے فروغ کے لیے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے ان علاقوں کے رہائشی زرعی اراضی کے مالک مرد و خواتین کو زیتون کے پودے مفت فراہم کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پروگرام سے استفادہ کے لیے درخواست گذار کے پاس زیتون کے باغ کی آبپاشی کے وسائل کی موجودگی یا 70فی صد سبسڈی پر ذریعہ آبپاشی کے حصول کا خواہشمد ہونا ،زیتون کے باغ کے لیے گڑھوں کی کھدائی کے علاوہ متعین جگہوں سے پودوں کا حصول اور اپنے خرچ پر انہیں لگانے کی ذمہ داری اور محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل درآمد کا پابند ہونا ہوگا ۔محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ خواہشمند کاشتکار اپنی درخواستیں 10دسمبر تک ڈائریکٹر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال (باری )کو بھجوا دیں ۔درخواستوں کی جانچ پڑتال و انتخاب کا عمل 11دسمبر تا 31دسمبر تک ہو گا جبکہ 15فروری تا 31مارچ تک منتخب کاشتکاروں کو پودوں کی مفت فراہمی کا عمل مکمل کیا جائے گا ۔