39 ویں چیف آف ایئر سٹا ف نیشنل جونیئر ایج گروپ بوائز سکواش چیمپئن پشاور میں شروع
بدھ 18 نومبر 2015 18:50
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 نومبر۔2015ء ) 39 ویں چیف آف ایئر سٹا ف نیشنل جونیئر ایج گروپ بوائز سکواش چیمپئن شپ پی اے ایف سکواش کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی ۔ باضابطہ افتتاح بیس کمانڈر پشاور ایئر کموڈورنوید منہاس نے کیا ان کے ہمراہ سابق ورلڈ چیمپئن و صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان ، ورلڈ چیمپئن جان شیر خان، ورلڈ نمبر ٹو محب اﷲ خان ،ڈائریکٹر سپورٹس پی اے ایف گروپ کیپٹن اصغر اعوان ،چیف ریفری منورزمان سمیت دیگر اہم شخصیات اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔
پی اے ایف ہاشم سکواش کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہ 39 ویں چیف آف ایئر سٹاف نیشنل جونیئر ایج گروپ بوائز سکواش چیمپئن شپ کے افتتاحی روز کھیلے گئے میچز میں انڈر11 میں لاہور کے ابوزر امتیاز نے پی ایس بی اکیڈمی پشاور کے حمام احمد کو دو ایک سے شکست دی،سکور 11-7,4-11 اور11-8 رہا، دوسرے میچ میں لاہور کے موبین نے خیبرپختونخوا کے روہید کو گیارہ صفر اور گیارہ دو سے شکست دی ، انڈر15 میں لاہور کے وقاص اکبر نے پی اے ایف کے حماد احمد کو گیارہ ایک دس بارہ گیارہ چھ سے شکست دی ، انڈر 15 کے دوسرے میچ میں سندھ کے حسن رضا نے پنجاب کے احمد علی کو گیارہ چار، گیارہ چار سے شکست دی ، انڈر17 میں خیبرپختونخوا کامران نور نے محمد زاہد پنجاب کو بارہ دس اور گیارہ چھ سے شکست دی جبکہ انڈر17 ہی کے دوسرے میچ میں خیبرپختونخوا کے محمد احسن نے پنجاب کے خضر قاسم کو گیارہ آٹھ اور گیارہ تین سے شکست دی ، انڈر13 کیٹگری میں پنجاب کے شہریار نے پنجاب ہی کے اویس سید کو دو صفر سے شکست دی ، جبکہ خیبرپختونخوا کے سعد نے پنجاب کے خاشر کو کو گیارہ نو اور گیارہ پانچ سے شکست دی ، انڈر19 کیٹگری میں پنجاب کے نذیر الحق نے محمد آنس کو گیارہ آٹھ اور گیارہ چار سے شکست دی ، خیبرپختونخوا کے عمیر خان نے کاشف عارف کو گیارہ نو ، نو گیارہ ، اور گیارہ سات سے شکست دی ، چیمپئن شپ میں پورے پاکستان سے پانچ مختلف کیٹگریز شامل ہیں جن میں انڈر 11 ، انڈر13 ، انڈر15 ، انڈر17 اور انڈر 19 شامل ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائیویٹ چیٹ لیک کرنے پر روہت شرما کی بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید
-
مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
-
روم ، جرمن سٹارالیگزینڈر زویروف دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
قومی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے
-
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کراچی ایسوسی ایشن کے عہدداران معطل
-
پاک بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ کی ٹکٹ بیس بال مقابلے کی ٹکٹ سے بھی مہنگی ہوگئی
-
کرسٹیانو رونالڈو نے آخر کار اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں بارے بتا دیا
-
پاکستان فٹبال ٹیم میں اہم کھلاڑی کا اضافہ ہو گیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فخر زمان نے اپنا رول بتا دیا
-
روہت شرما نے مزید پاک بھارت کرکٹ میچوں کی خواہش کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.