پنجاب کے آبپاش علاقوں میں لوبیاکی نئی اقسام کو دوموسموں میں کامیابی سے کاشت کیا جاسکتا ہے،زرعی ما ہر ین

جمعرات 19 نومبر 2015 13:29

سلانوالی۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 نومبر۔2015ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ لوبیا کی کا شت متعدل گرم آب و ہو ا میں کامیاب رہتی ہے پنجاب کے آبپاش علاقوں میں لوبیاکی نئی اقسام کو دوموسموں میں کامیابی سے کاشت کیاجاسکتا ہے موسم بہار میں اس کی کا شت کا بہترین وقت فرور ی کے آخرتک ہے فرور ی میں کاشت شد ہ فصل مئی کے شروع میں اوردال کیلئے مئی کے آخر میں تیارہوجاتی ہے لوبیا کی ا چھی پیداوار کیلئے زرخیز میرازمین جس میں پانی کے نکا س کا خاطرخوا ہ انتظا م ہو موزوں رہتی ہے۔

(جاری ہے)

لوبیاکی چا ر ہ کی فصل کیلئے گوڈی کی ضرورت نہیں ہو تی البتہ غلہ کیلئے کا شت کی گئی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی ضرور ی ہے ۔

متعلقہ عنوان :