دو برس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دینگے:وزیراعظم :دیر بالا متاثرین زلزلہ میں امدادی چیک تقسیم
عمر جمشید جمعرات 19 نومبر 2015 15:11
دیر بالا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔19 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے دیربالا میں زلزلہ متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ زلزلے کی صورت میں آنے والا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے ہم نے بغیر وقت ضائع کئے پشاور کا دورہ کیا اور گورنر خیبر پی کے کے ساتھ مل کر لائحہ عمل طے کی اور ہم میدان میں کود پڑے حکومت ایک سیکنڈ کی بھی تاخیر نہیں کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم زلزلے کے بعد پہاڑی علاقے پر پہنچے تو وہاں کا حال دیکھ کر فیصلہ کیا کہ ہمیں سردی کی شدت میں اضافے سے قبل گھروں کو تعمیر کرنا ہے اور کوئی تاخیر نہیں کرنی ہے اسی وقت میں نے چیف منسٹر اور گورنر کے ساتھ بیٹھ کر نقصانات کا جائزہ لیا اور امدادی چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جو کہ اب تک جاری ہے ۔(جاری ہے)
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ 25نومبر سے قبل ہی چیک تقسیم کرنے کا کام مکمل کریں۔
میری اللہ سے دعا ہے کہ جاں بحق افراد کو جنت میں جگہ عطا فرما اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرما۔ رقم جانوں کا معاوضہ نہیں ہے بلکہ متاثرین کے مصائب کو کم کرنے کی کوشش ہے۔اسی طرح سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ گھر بنانے کے ساتھ خیمے کمبل ‘ادویات فوری طور پر تقسیم کرنے چاہیں بغیر کسی تاخیر کے کام ہونا چاہئے۔اللہ کا شکر ہے کہ اس ضمن میں بہت اچھا کام ہوا میں شاباش دیتا ہوں کمشنر مالا کنڈ کو ‘اور میں چیف منسٹر کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں وفاقی حکومت نے بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی خطے میں رہنے والا شخص حقدار ہے کہ اس کی تکلیف کا ازالہ کیا جائے ہم انشاء اللہ آپکو اپنے پاوٴں پر کھڑا کریں گے یہ ہمارا قومی فرض ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر چکدرہ سے چترال سے سڑک تعمیر کریں گے۔لواری ٹنل اگلے سال تک مکمل کرلی جائے گی اس سے چترال کے لوگوں کو آسانی میسر آئے گی۔میرا فرض اور ڈیوٹی مجھے یہاں تک لے آئی ہے۔ میں 132کے وی کے گریڈ سٹیشن کے قیام کا اعلان کرتا ہوں ۔ اس گریڈ سٹیشن کے علاوہ ہم اگلے دوبرسوں میں بجلی کی کمی پر قابو پالیں گے۔مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.