عالمی شہرت یافتہ کمپنی جی ای کے پاکستان میں 676 میگا واٹ کے تین نئے معاہدے
جمعرات 19 نومبر 2015 16:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء) ملک میں توانائی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ کمپنی جی ای نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں مجموعی طور پر 676 میگا واٹ کے تین نئے معاہدے کیے ہیں جو ملک میں جاری توانائی بحران پر قابو پانے کی حکومتی کاوشوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق GEنے پاکستان میں تین نئے اہم معاہدوں کا اعلان کیا ہے۔
پہلا معاہدہ اینگرو پاور جین قادر پور لمیٹڈ کے ساتھ ہے۔اس کے تحت217میگا واٹ کا ایک الگ تھلگ پاور پراجیکٹ قائم کیا جائے گا جو ملک میں اپنی نوعیت کی واحد گرین فیسیلٹی ہو گی ۔ اس کا مقصد ایسے انٹر نیٹ سلوشنز فراہم کرنا ہے جو آپریشنل پرفارمنس اور پاور پلانٹ کی صلاحیت کو بڑھائیں گے۔(جاری ہے)
پریڈکس(Predix)کی طاقت سے کام کرنے والی جی ای پاور پیشگی اندازہ لگانے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گی اور پرفارمنس کو بہتر بنائے گی، جس سے آپریشنز کی اعلیٰ کارکردگی کو استحکام ملتا ہے۔
GE پاور، لاہور کے قریب سیفائر گروپ کے234 میگا واٹ پراجیکٹ اور حکومت کی پالیسی کے تحت ساہیوال میں تیار کیے جانے والے سیف گروپ کے225 میگا واٹ کے کمبائنڈ سائیکل تھرمل پاور پراجیکٹ کے لیے بھی اپنےAPM سلوشنز فراہم کر رہی ہے۔ ان دونوں منصوبوں میں جی ای کے جدید6FA ٹربائن استعمال کیے جا رہے ہیں جو ایندھن کی اعلیٰ ترین صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔اس کے علاوہ جی ای قطر میں راس گیس کے ساتھ اپنی شراکت کے ذریعے انرجی سیکٹر میں صنعتی پلانٹس کے لیے بھی خصوصی سافٹ وئر سروس سلوشنز فراہم کر رہی ہے۔جی ای کے انڈسٹریل انٹر نیٹ سلوشنزپریڈکس کی پاور سے چلتے ہیں جو دنیا کا پہلا اور واحدکلاؤڈ بیسڈ آپریٹنگ سسٹم ہے،جو خاص طور سے صنعتی اثاثوں کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اس سے پیداواریت میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہوتا ہے۔جی ای پاور کے مشرق وسطیٰ۔شمالی افریقہ، سب صحارا افریقہ کی پاور سروسز کے پریذیڈنٹ اورصدر عزیز محمد نے کہا کہ " جی ای کا انڈسٹریل انٹرنیٹ، انرجی سیکٹر کے لیے گیم چینجر ہے اور اس علاقے میں ہمارے شراکت داروں کو صلاحیت اور پیداوار بڑھانے کے قابل بناتا ہے۔اس سے بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے" ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.