وفاقی اردو یونیورسٹی میں کرپشن کے خلاف تحقیقات شروع ، سابق رجسٹرار اورپروٹوکول آفیسرطلب

جمعہ 20 نومبر 2015 15:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء) وفاقی اردو یونیورسٹی میں کرپشن کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ایف آئی اے نے سابق رجسٹرار ڈاکٹر فہیم الدین، سابق پروٹوکول آفیسر بشیر کو تحقیقات کیلئے طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو لاہور طلب کیا گیا ہے اور اگر ڈاکٹر فہیم الدین اور پروٹوکول آفیسر بشیر پیش نہیں ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سابق رجسٹرار کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر برطرف کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :