حرم مکہ میں اسمارٹ الیکٹرانک سروسز کا آغاز ہوگیا
منصوبے سے حجاج ومعتمرین سمیت عام شہری بھی مستفید ہوں گے
جمعہ 20 نومبر 2015 20:37
ریا ض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 نومبر۔2015ء ) سعودی حکومت نے حجاج ومعتمرین کو بہتر خدمات اور سہولیات مہیا کرنے کے لیے جدید آلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی سے استفادے کا ایک نیا منصوبہ ترتیب دیا ہے۔حرمین شریفین کے نگراں ادارے اور سعودی عرب میں کام کرنے والے ٹیلی کام کمپنی "اتصالات" نے مشترکہ طور پر حجاج ومعتمرین کو حرم شریف میں الیکٹرانک اسمارٹ سروز مہیا کرنے کے ایک نئے منصوبے پر دستخط کیے ہیں غیرملکی میڈیا نے عرب اخبار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسمارٹ الیکٹرانک سروسز کی مدد سے حرم کی حدود میں موجود کوئی بھی حاجی، زائر یا معتمر اپنی موجودگی کے بارے میں احباب کو آگاہ کر سکے گا۔
اس کے ساتھ یہ سروس حرم میں حج وعمرہ کی مانیٹرنگ کرنے والے اداروں کے لیے مددگار ہو گی۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق مکہ میں حرمین شریفین منتظمین اور اتصالات کے عہدیداروں نے ایک اجلاس کے دوران مسجد حرام میں اسمارٹ الیکٹرانک سروسز کی فراہمی کے معاہدے کی منظوری دی۔ ۔ منصوبے کے تحت مسجد حرام کے داخلی اور خارجی راستوں پر الیکٹرانک گیٹس کی تنصیب بھی شامل ہے۔
اسمارٹ الیکٹرانک گیٹ لگنے سے حرمین شریفین کے نگراں ادارے کو اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کی انجام دہی میں بھی سہولت ملے گی۔ اس سہولت سے نہ صرف حجاج ومعتمرین مستفید ہوں گے بلکہ فلاحی اداروں کے کارکن، حرم کی حدود میں مقیم شہری، سول سیکٹر سے وابستہ افراد اور طلباء بھی استفادہ کر سکیں گے۔مسجد حرام میں اسمارٹ الیٹکرانک سروسز پر غور وخوض کے لیے نگراں ادارے نے حال ہی میں جدید مواصلاتی سہولیات کے حوالے سے دوسرے اداروں کے ساتھ کئی اجلاس بھی کیے ہیں۔ ان اجلاسوں میں بھی منصوبے کے تکنیکی اور فنی پہلوؤں پر غور کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.