بلدیاتی انتخابات ،ٹھٹھہ اور سجاول میں پی پی پی کو تاریخی فتح، شیرازی جام اتحاد اور شیرازی عوامی اتحادمکمل طور پر ناکام

جمعہ 20 نومبر 2015 23:06

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات میں ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں پی پی پی کو تاریخی فتح، شیرازی جام اتحاد اور شیرازی عوامی اتحادمکمل طور پر ناکام، ضلع ٹھٹھہ کے 32وارڈز میں 25وارڈ پر پی پی پی اور 7وارڈ پر شیرازی جام اتحاد کے امیدوار کامیاب، ایک میونسپل، 5 ٹاؤن کمیٹیز پر پی پی پی نے شیرازی جام اتحاد کا صفایہ کردیا، ضلع کونسل اور چیئرمین کی نشستوں پر بہی شیرازی جام اتحاد کو بری شکست کا سامنا، ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹی اور ٹاؤں کمیٹیز کے چیئرمین پی پی پی کے ہونگے۔

رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ ضلع میں بلدیاتی اداروں کے ماہر مانے جانے شیرازی برادران اس مرتبہ مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔ ٹھٹھہ کی ایک میونسپل اور پانچ ٹاؤں کمیٹیز پر پی پی پی کے امیدوار بڑی اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے 9میں پانچ پی پی پی اور 4وارڈ پر شیرازی جام اتحاد کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ 1پر مسلم لیگ ن میں شامل شیرازی جام اتحاد کے امیدوار ذوالفقار بہرانی 1015ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈ 2پر شیرازی جام اتحاد کے امیدوار شکیل بروہی 1414ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈ3 پر پی پی پی اظہر شاہ 1301ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ، وارڈ 4پر پی پی پی کے ممتاز میمن 1733ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔

وارڈ5پر پی پی پی کے نوراحمد وزنکش 947ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈ 6پر شیرازی جام اتحاد کے ادا محمد میمن 937ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈ 7پر شیرازی جام اتحاد کے امیدوار سید غلام حسین شاہ 649ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈ 8پر پی پی پی کے امیدوار غلام مجتبی خشک 666ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،وارڈ 9پر پی پی پی کے شاہجہان عارفانی 586ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ٹاؤن کمیٹی مکلی کے 6 وارڈ پر پی پی پی اور ایک پر شیرازی جام اتحاد کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق وارڈ 1پر پی پی پی کے غلام رسول خشک 502ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈ2 پر پی پی پی امیدوار مگیلدو جوکھیو 489ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈ 3پر پی پی پی امیدوار مہر اﷲ بروہی 615ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈ 4پر پی پی پی محبوب عالم شاہ 812ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈٖ5پر پی پی پی زین العابدین جیلانی 665ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈ6پر پی پی پی امیدوار طفیل سمون 503ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈ 7پر شیرازی جام اتحاد کے عبدالستار جوکھیو 907ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ٹاؤن کمیٹی گھوڑاباری میں پی پی پی کلین سوئیپ کرلیا ہے، وارڈ ایک پر پی پی پی کے محرم چوہان 1354 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈ دو پر پی پی پی امیدوار رمضان پنہور 1422ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں۔

جبکہ ٹاؤن کمیٹی گاڑھو کے تینوں وارڈ پر پی پی پی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں غیر حتمی اور غیر سرکاری تنائج کے مطابق وارڈ ایک پر پی پی پی امیدوار خلیفو الھڈنو 778ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈ 2پر پی پی پی امیدوار حاجی امید علی 535ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور وارڈ 3پر پی پی پی امیدوار محمد رحیم ملاح 555ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں۔ ٖغیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ٹاؤن کمیٹی میرپور ساکرو پر بہی پی پی پی نے کلین سوئیپ کرلیا ہے۔

وارڈ 1حاجی حسین کنبھار 571ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈ 2پر پی پی پی امیدوار اختر شیدی 643ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور وارڈ 3پر پی پی پی امیدوار اقبال خاصخیلی 512ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ ٹاؤن کمیٹی گھارو کے 6وارڈ پر پی پی پی اور 2وارڈ پر شیرازی جام اتحاد کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق وارڈ ایک پر شیرازی جام اتحاد کے امیدوار بشیر جوکھیو 761ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈ 2پر شیرازی جام اتحاد کے امیدوار 511ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈ 3پر پی پی پی امیدوار سکندر چانڈیو 474ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈ 4پر پی پی پی امیدوار اسد عمرانی 607ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈ 5پر امیدوار عثمان کنبھار 588ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈ 6پر پی پی پی امیدوارحیدر چھٹو 365ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈ 7پر پی پی پی امیدوار زمان خاصخیلی 613ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، وارڈ 8پر پی پی پی امیدوار سعید احمد 514ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں۔

جبکہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ٹاؤن کمیٹی سجاول، ٹاؤن کمیٹی جاتی، ٹاؤن کمیٹی، بٹھورو، ٹاؤن کمیٹی دڑواور ٹاؤن کمیٹی چوہڑ جمالی میں پی پی پی کے امیدوار بڑی اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ : ٹھٹھہ ضلع کی 40ضلع کونسل کی نشستوں پر پی پی پی کو واضع اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق یوسی دہابیجی سے پی پی پی کے سکندر پنہور، یوسی بوہارا سے پی پی پی کے امیدوارغلام قادر پلیجو ، یوسی کھان میں پی پی پی کے غلام قادر شیخ ،اور شیرازی جام اتحاد کے قادر شیخ، یوسی گلیل میں پی پی پی کے غلام رسول خشک، یوسی جاڑا دالی میں پی پی پی کے شیر خان چانڈیو،یوسی مہر پر پی پی پی کے مبارک بلوچ ،، یوسی انڈو میں پی پی پی کے ممتاز جلبانی ، یوسی گرنار میں پی پی پی ولی محمد جت ، یوسی مول میں پی پی پی کے غلام مصطفی جت ، ، یوسی گجو میں شیرازی جام اتحاد کے علی خان جوکھیو، یوسی غلام اﷲ میں پی پی پی کے داد محمد، یوسی کرمپور میں پی پی پی کے رمضان ملکانی ، یوسی سکپور میں پی پی پی کے عنایت اﷲ، ، یوسی ڈومانی میں پی پی پی کے حمید پنہور، یوسی جھرک میں شیرازی جام اتحاد کے غلام نبی ببر، یوسی فقیر جو گوٹھ میں پی پی پی کے عبدالخالق سومرو ، یوسی جنگشاہی میں پی پی پی غلام قادر پلیجو، یوسی ٹنڈو حافظ شاہ میں پی پی پی کے ستار دل ، یوسی چلیا میں پی پی پی کے رسول بخش جاکھرو ، یوسی جھمپیر میں پی پی پی کے جہانگیر پالاری ، یوسی گلمنڈا میں پی پی پی کے غلام مصطفی جاکھرو، یوسی کوہستان میں شیرازی جام اتحاد کے جام اویس گھرام، یوسی چھتوچنڈ میں شیرازی جام اتحاد کے سید ریاض شاہ شیرازی، یوسی جونا میں پی پی پی کے گل حسن شورو، یوسی جنگھڑی میں پی پی پی ایوب شورو، یوسی بجورا میں پی پی پی سلطان سموں ، یوسی سونڈا میں پی پی پی سلیم گندرو، یوسی اونگر میں پی پی پی کے معشوق ببر، یوسی صوف شورو میں پی پی پی کے الہڈنو ببر، یوسی بیٹ میار میں پی پی پی کے حفیظ ملاح ، یوسی بگھان میں پی پی پی کے نواز پیروزانی ، کیٹی بندر میں پی پی پی کے محمد عمرکامیاب ہوئے ہیں۔

جبکہ پی پی پی ضلع سجاول کی ضلع کونسل کی نشستوں پر بہی پی پی پی اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے، 32ضلع کونسل کی نشستوں پر پی پی پی، 4پر شیرازی عوامی اتحاد اور ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :