چین نے جد ید تر ین ڈرون طیارہ سی ایچ فائیومتعارف کر وا دیا۔۔

ڈرون 3ہزار کلو گرا م وزن اور 900 کلو گرام اسلحہ کے ساتھ اڑان بھر نے کی صلا حیت رکھتا ہے ،حکام

اتوار 22 نومبر 2015 16:40

چین نے جد ید تر ین ڈرون طیارہ سی ایچ فائیومتعارف کر وا دیا۔۔

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 نومبر۔2015ء) چین نے ملک میں تیار کردہ جد ید تر ین اور سب سے بڑا ڈرون طیارہ متعارف کروا دیا۔غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق چین کی جا نب سے صو بہ گوا نگ ڈونگ میں منعقد ہو نے والی صنعتی نما ئش میں CH-5 ڈرون طیارہ منظر عا م پر لا یا گیا۔ چین کی ایرو سپیس سا ئنس و ٹیکنا لوجی کی نگرا نی میں چینی اکیڈ یمی نے طیارہ تیار کیا جس کی رواں سال اگست میں کا میاب تجر با تی پرواز کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پرچین کے سب سے بڑے اور جد ید تر ین طیارے کے ڈ یزائنر شی ون نے کہا کہ چین اس سے قبل CH-3طیارے متعدد مما لک کو فرو خت کر چکا ہے اور اب اس ٹیکنا لوجی کو فرو خت کر نے کیلئے تیار ہے،یہ طیارہ فضا ء سے زمین پر اپنے ٹارگٹ کو صیح طر یقے سے نشا نہ بنا نے اور ٹرا نسپو رٹیشن کے مقا صد کیلئے استعما ل ہو گا۔انہوں کہا کہ کہ مذ کورہ ڈرون طیارہ 3ہزار کلو وزن کے ساتھ اڑان بھر نے کی صلا حیت ر کھتا ہے جبکہ اس کے ساتھ 9سوکلو گرا م اسلحہ بھی لگا یا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :