فرانس کا تھرٹین الیون مسلمانوں کے لیے نائن الیون بن گیا

پیرس میں دہشت گردی کے بعد لوگوں میں پھر اسلام مخالف جذبات ابھر آئے، امریکا میں بھی مسلم شہریوں کو نفرت انگیز واقعات کا سامنا

اتوار 22 نومبر 2015 17:31

فرانس کا تھرٹین الیون مسلمانوں کے لیے نائن الیون بن گیا

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 نومبر۔2015ء)پیرس میں دہشت گردی کے بعد لوگوں میں پھر اسلام مخالف جذبات ابھر آئے، امریکا میں بھی مسلم شہریوں کو نفرت انگیز واقعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔فرانس کا تھرٹین الیون امریکی مسلمانوں کے لیے نائن الیون جیسا بن کر سامنے آیا ہے۔ پیرس میں دہشت گردی پرساری مسلم دنیا کی مذمت اپنی جگہ آج پھر مغرب میں مسلم شہریوں کو شک و شبہ کی نظر سے دیکھا جارہاہے۔

(جاری ہے)

امریکا میں بھی اسلام کے خلاف جذبات ابھر آئیہیں۔شامی نڑاد اوبید کائفو پناہ گزینوں کو امریکی شہر ڈینور میں بسانے کیلیے کوششیں کررہے تھے مگر اب یہ کام ناممکن ہوتا جارہاہے۔عمل کسیر بھی شامی نڑاد امریکی ہیں۔ انہی بھی اب اپنے حلیے کی وجہ سے خوف محسوس ہوتا ہے ، لوگ ان پر طرح طرح کے جملے بھی کستے ہیں۔پیرس حملوں کے بعد سے امریکا میں قرآن کی بے حرمتی سمیت دیگراسلام مخالف واقعات سامنے آچکیہیں۔ جبکہ مسلم شہری بھی خوف اور دباؤ کا شکار ہیں۔