محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار واپسی کر کے ناقدین کے منہ بند کردےئے،بی پی ایل میں پہلا ہی اوور میڈن،مجموعی طور پر 4اوورز میں 30رنز دیکر 4وکٹیں حاصل کیں

اتوار 22 نومبر 2015 18:52

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے ناقدین کے منہ بند کردےئے،بنگلہ دیش پریمےئر لیگ میں چٹاگانگ کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلے ٹی ٹونٹی میں چار وکٹیں لے اڑے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش پریمےئر لیگ کے پہلے میچ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنے انٹرنیشنل کیرےئر میں شاندار واپسی کی ہے، محمد عامر نے چٹاگانگ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا پہلا ہی اوور میڈن کروایا اور مجموعی طورپر چار اووز میں30رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :