ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس،پراسیکیوشنز و دیگر تفصیلات کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا گیا
پیر 23 نومبر 2015 20:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس پیر سینٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز کراچی سمیت ایس ایس پیز انویسٹی گیشنز کراچی و دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی ۔دوران اجلاس ایڈیشنل آئی جی کراچی نے چہلم حضرت امام حسین ،کراچی کے بلدیاتی الیکشن سیکیورٹی اقدامات سمیت جملہ مقدمات کی متعلقہ عدالتوں میں پراسیکیوشنز و دیگر تفصیلات کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا اور مزید ضروری احکامات دیئے۔
اس موقع پر انہوں نے کراچی میں جاری آپریشن کے تحت پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان کے علاوہ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے گرفتار اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کیئے جانیوالے ملزمان اور ان پر درج مقدمات کی تفصیلات کا بھی جائزہ لیا۔(جاری ہے)
انہوں نے ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایات دیں کہ کراچی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو نہ صرف اعتماد میں لیا جائے بلکہ ضابطہ اخلاق پر انکے دستخط کے عمل کو بھی ممکن بنایا جائے تاکہ پرامن شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو ہر سطح پر یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اور امن وامان کے حالات پر مکمل کنٹرول پولیس کے بنیادی فرائض کا حصہ ہیں لہذا پولیس جرائم کے خلاف اختیار کردہ حکمت عملی اور لائحہ عمل کو موثر اور مربوط بناتے ہوئے علاقوں میں پیٹرولنگ پکٹنگ اسنیپ چیکنگ انٹیلی جینس کلیکشن ریکی نگرانی و دیگر اقدامات کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.