جرمن کمپنی کا فصلوں میں اگنے والی نقصان دہ جڑی بوٹیوں کو ختم کر کے فصلوں کو محفوظ رکھنے والے ربورٹ تیار کر نے کا دعویٰ

منگل 24 نومبر 2015 13:08

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) جرمن کمپنی نے فصلوں میں اگنے والی نقصان دہ جڑی بوٹیوں کو ختم کر کے فصلوں کو محفوظ رکھنے والے ربورٹ تیار کر نے کا دعویٰ کیا ہے یبونی روب نامی یہ جدید روبوٹ ایک منٹ میں 120 مضر جڑی بوٹیاں اور گھاس پھوس ختم کر سکتا ہے ‘روبوٹ کا سائز ایک کار کے برابر ہے اور اس میں لیزر ریڈار وژن سسٹم نصب کیا گیا ‘ روبوٹ کا خصوصی نظام ایک سینٹی میٹر تک کی گھاس اور جڑی بوٹیوں کو ختم کردیتا ہے تاکہ فصلوں کی غذائیت اور توانائی محفوظ رہ سکے۔

(جاری ہے)

روبوٹ انسانوں سے زیادہ تیز کام کرنے کی صلاحیت کے ساتھ 24 گھنٹے تک بغیر رکے کام کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :