نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ میں جوا مافیا کو پرموٹ کر رہے ہیں ، سرفراز نواز
منگل 24 نومبر 2015 14:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) سابق فاسٹ باوٴلر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ میں جوا مافیا کو پرموٹ کر رہے ہیں وہ تمام افراد جن کو میچ فکسنگ کے الزامات میں جرمانے ہوئے انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے ان سے اختلافات صرف اسی وجہ سے ہوئے تھے۔
میں وقار یونس معین خان اور مشتاق احمد سمیت تمام مشکوک کردار کے حامل کھلاڑیوں کی مخالفت کرتا تھا۔ پاکستان کرکٹ کے معاملات پر نیب کو بھی خط لکھ رہا ہوں. اب وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ کا ایمبیسڈر مقرر کر دیا ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی بلیک لسٹ قرار دیے جانیوالی کمپنیوں کو ٹھیکے دے رہے ہیں جو سب ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔(جاری ہے)
انتخاب عالم اور ہارون رشید نے میچ فکسنگ کے معاملے میں ماضی میں موجودہ کوچنگ سٹاف کے خلاف بیان دیے تھے تاہم اب یہ ان کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ میری نظر میں مشکوک ہے۔ کوچ مشتاق احمد باونڈری لائن پر اہم وقت میں محمد عرفان کو کیا پیغام دینے آئے۔ کھلاڑیوں کا رن آوٴٹ ہونا مشکوک ہے۔ وقار یونس نے 2010ء میں سپاٹ فکسنگ کیس میں جیل سے بچنے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف بیان دیا پھر یہ بیماری کا بہانہ بنا کر کوچنگ چھوڑ کر چلے گئے اور ہم نے پھر ہیڈ کوچ بنا دیا ہے۔ اخبارات میں یہ خبریں شائع ہو چکی ہیں۔ اب ایزد سید کوڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ مقرر کر دیا ہے ،یہ نجم سیٹھی نے اپنے تعلقات نبھائے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.