چوبیس نومبر دنیائے کرکٹ کے کئی عظیم کھلاڑیوں کا جنم دن
منگل 24 نومبر 2015 15:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) چوبیس نومبر کا دن بھی کئی حوالوں سے اہم ہے ، جو دنیائے کرکٹ کے کئی عظیم کھلاڑیوں کا جنم دن ہے ، تو چند دیگر اہم واقعات بھی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ آج کے دن بوتھم،ہربرٹ سٹکلف ، کین بیرنگٹن ، بھارت کے برجیش پٹیل اورامیت مشرا سری لنکا کے کالو ودھرنا پیدا ہوئے ، کیری پیکر سرکس کا آغاز ٹنڈولکر کا ریکارڈ بنا۔
سر ایان ٹیرنس بوتھم آج کے دن 1955 میں پیدا ہوئے تھے۔ 1970کے عشرے کے اواخر میں ٹیم کو جوائن کیا اور بہت جلد خود کو ایک بہترین آل راونڈرتسلیم کروایا۔ بوتھم یوں تو ابتدا ہی سے کافی قابل اعتماد کھلاڑی تھے ، تا ہم 1981 میں انگلینڈ میں ہونے والی چھ ٹیسٹ میچز کی ایشز سیریز میں اپنے وطن کو 3-1سے فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔(جاری ہے)
آسٹریلیا نے پہلا ٹیسٹ جیتا ، جس کے بعد انگلینڈ نے کنگروز کو جیت کے لئے ترسانا شروع کر دیا ، اور تین ٹیسٹ جیتے ، جب کہ باقی دو ڈرا رہے۔
بوتھم نے انگلش کاونٹی سمرسیٹ کی نمائندگی ویسٹ انڈیز کے عظیم کھلاڑیوں سر ویوین رچرڈز اور لمبے تڑنگے باولر جوئیل گارنر کے ساتھ کی ، اور سچ تو یہ ہے کہ 1980 کا عشرہ اس کاونٹی کا آج بھی فتوحات کی مناسبت سے سنہری دور کہلاتا ہے۔ بوتھم ایک عام آل راونڈر نہیں تھے ، بلکہ بیٹنگ تیکنیک انتہائی زبردست ہوتی ، اور جب باولنگ کے لئے آتے تو سات سات اور آٹھ آٹھ کھلاڑیوں کو پیویلین کی راہ دکھا ڈالتے۔ یہی حال ان کی فیلڈنگ کا تھا۔ 2007میں ان کو ان کی خدمات کے صلے میں سر کا خطاب ملا۔آج کل وہ ٹی وی پر کرکٹ کے مبصر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.