متروکہ وقف املاک کے پارکنگ پلازہ پر وکلاء نے قبضہ کرلیا‘ پی اے سی میں انکشاف
دور حکومت کے آڈٹ اعتراضات ایجنڈا میں شامل ہونے پر خورشید شاہ نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی
منگل 24 نومبر 2015 20:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے غریبوں اور مستحقین کی امدادکی بجائے زکوة فنڈز کے سات کروڑ روپے اشتہارات پر خرچ کردیئے تھے جس کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور مال پر 40 کروڑ کے پارکنگ پلازہ پر وکلاء نے قبضہ کرلیا ہے اور اس کی تعمیر میں 66 ملین کی کرپشن کی تحقیقات نیب کے سپرد کی گئی ہیں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس عذرا پلیجو کی صدارت میں ہوا جس میں محمود خان اچکزئی ‘ عارف علوی ‘ شفقت محمود‘ جنید چوہدری‘ شیخ روحیل اصغر نے شرکت کی ۔ اپنے دور حکومت کے آڈٹ اعتراضات ایجنڈا میں شامل ہونے پر سید خورشید شاہ نے اجلاس میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی۔(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ 2011 ء میں خدام الحجاج کو ٹی اے ڈی اے کی مدمیں 8 ملین کی زائد ادائیگیاں کی گئی تھیں جبکہ وفاقی دارالحکومت میں زکوة مستحقین کیلئے خریدی گئی دوائیوں میں 1.7ملین کی خورد برد کی گئی ہیں سندھ میں زکوة مستحقین کیلئے خریدی گئی دوائیوں میں میں 2.9 ملین اور 8.6 ملین کی دوائیاں قواعد و ضوابط سے ہٹ کر خریدی گئی ہیں اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومتوں کے تحت ہسپتال فنڈز وصول کرنے کے بعد اخراجات کی رپورٹ بھی فراہم نہیں کی اب ان کے آڈٹ اعتراضات صوبائی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھیجے گئے ہیں اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ متروکہ وقف املاک کی ملکیت کا چار کروڑ سے زائد مالیت کے پارکنگ پلازہ پر وکلاء نے زبردستی قبضہ کر رکھا ہے اس پلازہ کی تعمیر میں 183 ملین کا فراڈ کیا گیا تھا پی اے سی نے اس سکینڈل کی تحقیقات نیب کو بھجوا دی ہیں اجلاس کو متروکہ وقف املاک کے چئرمین صدیق الفاروق نے کہا کہ ادارہ میں اربوں روپے کی کرپشن ہے تحقیقات دو خواتین پر مشتمل کمیٹی کے سپرد ہیں جو دس دسمبر کو حتمی رپورٹ دے گی ۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ادارے کو لوٹا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.