کسی بھی قسم کی ہڑتال کا جواز ہے ، نہ ہی کرینگے‘ ڈاکٹر بلال صوفی
ہڑتال کرنی ہے تو گندم کے نرخوں کو عالمی سطح پر لانے کے ایشو پر کی جائے ‘سابق چیئرمین پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن
منگل 24 نومبر 2015 21:10
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور پاکستان فلور ملرزفورم کے چیئرمین و ایف پی سی سی آئی میں ’’گندم و آٹا‘‘ کی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر بلال صوفی نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے ریبیٹ والی گندم کی برآمد بند ہونے کے ایشو پر ہڑتال کو بے مقصد قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا ہے ۔
ڈاکٹربلال صوفی نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ریبیٹ کے ساتھ گندم اور آٹے کی ایکسپورٹ کی اجازت گندم ملک سے باہر بھیجنے کیلئے دی گئی تھی مگر بد قسمتی سے 2 روپے کی روٹی کی طرح ریبیٹ کا بھی غلط استعمال ہوا اور گندم ملک میں ہی بیچ کر ریبیٹ کے 3ارب روپے بھی وصول کر لئے گئے اور گندم کی ملک میں ہی فروخت سے علیحدہ منافع کمایا گیا ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر بلال صوفی نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے دانشمندی کے ساتھ اسے جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ۔
ڈاکٹر بلال صوفی نے کہا کہ جب برآمد کے بنے ہوئے طریقے اور ٹی سی پی موجود ہے تو پھر اس قسم کی ف2 نمبر ی یا جعلی برآمدات کا کوئی فائدہ نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ 95فیصد فلور ملیں ہڑتال کے خلاف ہیں ہاں اگر فلور ملزایسوسی ایشن کو فلور ملوں کا کوئی درد ہے تو پاکستان میں گندم کے موجودہ نرخوں کو عالمی نرخوں کے مطابق کم کرنے کی بات پر ہڑتال کریں تاکہ فلور ملنگ انڈسٹری کا فائدہ ہو ۔اگر نرخ کم ہوں تو آٹے کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے لہذا ہڑتال کی کال کو مسترد کرتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.