سلامتی کونسل مشرق وسطیٰ کے مسئلہ کے دو ریاستی حل کے امکانات کو معدوم ہونے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے، پاکستان

بدھ 25 نومبر 2015 13:54

اقوام متحدہ۔ 25 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان نے سلامتی کونسل پر مشرق وسطیٰ کے مسئلہ کے دو ریاستی حل کے امکانات کو معدوم ہونے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیاہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کی صورتحال پر بحث کے دوران کہا کہ مشرق وسطیٰ کے قیام کا پائیدار اور منصفانہ حل 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک ایسی فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر امن کے قیام کی ذمہ دار ہونے کی حیثیت سے سلامتی کونسل پر اس حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا فلسطینی پوری دنیا کی توجہ اور حمایت کے حقدار ہیں۔