غزہ میں معاشی ابتری سے انسانی المیے کا خدشہ ہے،مصر رفح گزرگاہ کھولنے کا ٹائم فریم مقرر کرے، بانکی مون
بدھ 25 نومبر 2015 15:00
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گزرگاہ رفح کے کھولنے کا ٹائم فریم مقرر کرے تاکہ گزرگاہ کے دونوں اطراف پھنسے شہریوں کو سرحد عبور کرنے کا موقع دیا جاسکے۔یو این سیکرٹری جنرل بانکی مون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رفح گزرگاہ کا کھولا جانا ضروری ہے مگر مصری حکومت امن وامان کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سرحدی گزرگاہ کھولنے کیلئے ٹائم فریم مقرر کرے۔
قبل ازیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک رپورٹ پیش کی گئی جس میں فلسطین کی تازہ صورتحال کی تفصیلات اور غزہ کی پٹی کے محاصرے کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینیوں کو درپیش مشکلات کا حوالہ دیا گیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1860 مجریہ 2009 ء غزہ کے عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے اہمیت کی حامل ہے اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
بانکی مون نے اپنے بیان میں غزہ کی پٹی میں بیروزگاری میں غیرمعمولی اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 ء کے آخر میں سامنے آنیوالی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بے روزگاری کی شرح 43 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں ایک علاقے کے شہریوں کا بیروزگار ہونا وہاں کی معاشی مشکلات کی نشاندہی کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ غزہ کی پٹی میں موجودہ معاشی بحران سے علاقے میں انسانی المیہ رونما ہونے کا اندیشہ ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کو شدید بیماریاں پھیلنے اور امداد کی کمی کا سامنا ہے ، اقوام متحدہ
-
امریکی وزیردفاع کا اپنے اسرائیلی ہم منصب سے رفح کراسنگ کھولنے کا مطالبہ
-
نائیجیریا، دم گھٹنے کے نتیجے میں 7 یونیورسٹی طالبعلم ہلاک
-
امریکا میں چرس پینے والوں کی تعداد الکوحل استعمال کرنے والوں سے زیادہ ہوگئی
-
عازمین 60 ہزارریال سے زائد رقم کا اندراج کرائیں، سعودی وزارت حج
-
کیا آپ بے قصورہیں، گاڑی رکنے پرشہری کا ٹرمپ سے سوال
-
بنگلادیشی رکن اسمبلی کا بھارت میں بہیمانہ قتل، تفصیلات سامنے آگئیں
-
صہیونی فوجی نے غزہ میں قرآن کا نسخہ شہید کرڈالا، ویڈیو وائرل
-
امریکا پرحملے کرنے کیلئے نئی فوج بن رہی ہے، ٹرمپ کا شوشہ
-
کینیڈاکے دروازے بھارتی طلبہ پر بند، سیکڑوں کو ڈی پورٹیشن کا سامنا
-
اگر 1971 میں اقتدار میں ہوتا تو کرتاپور گوردوارہ پاکستان سے واپس لے لیتا، مودی
-
ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.