توہین عدالت کیس، آئی جی سندھ سمیت 14افسران کو ہفتے کی مہلت مل گئی
بدھ 25 نومبر 2015 16:42
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں آئی جی سندھ سمیت 14 اعلی افسران کو ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو توہین عدالت کیس میں آئی جی اور ڈی آئی جی سندھ سمیت 14 افسران پر فرد جرم عائد کرنے کی سماعت جسٹس سجاد علی شاہ کی سراہی میں ہوئی۔ اس موقع پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کا مسئلہ بھی ہے جب کہ آئندہ کچھ روز بعد چہلم بھی ہے لہذا ہمیں کچھ مہلت دی جائے ہم عدالت کو مطمئن کر دیں گے۔
قبل ازیں چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد پولیس کے تمام تر اختیارات صوبوں کے پاس ہیں، آئی جی سندھ کی تقرری و برطرفی کا معاملہ بھی صوبائی ہے۔(جاری ہے)
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت سے استدعا کی کہ فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ بلدیاتی انتخابات تک ملتوی کردیا جائے کیونکہ اگر ابھی فرد جرم عائد کی گئی تو پولیس کا مورال گر جائے گا تاہم عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد آئی جی اور ڈی آئی جی سندھ سمیت 14 افسران پر فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ ایک ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ رواں برس مئی میں سابق وزیر داخلہ سندھ کی سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر نقاب پوش پولیس اہلکاروں نے ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں اور صحافیوں کو احاطہ عدالت میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر سندھ ہائی کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.