پولیس کی جانب سے انسداد دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد 13 ماہ کے بچے کو والد نے گود میں اٹھا کر عدالت میں پیش کردیا
عدالت کامعصوم بچے پر مقدمہ درج کرنے پر سخت برہمی کا اظہار ،مقدمے سے 13 ماہ کے بچے کا نام فوری خارج کرنے کا حکم
بدھ 25 نومبر 2015 20:17
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) پنجاب پولیس کی جانب سے انسداد دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد 13 ماہ کے بچے کو عدالت میں پیش کردیا گیا،عدالت نے معصوم بچے پر مقدمہ درج کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مقدمے سے 13 ماہ کے بچے کا نام فوری خارج کرنے کا حکم دیدیا ۔گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال کے سامنے پیشی کے لیے ننھے اقدس خالد کو اس کاوالد محمد خالد گود میں اٹھا کر پیش ہوا۔
13 ماہ کے اقدس پر الزام ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 19 نومبر کو اس نے ساتھیوں کے ہمراہ شیخوپورہ کے ایک پولنگ اسٹیشن پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی، ووٹرز پر تشدد کیا، پولنگ افسر پر حملہ کیا اور پولنگ بکس لے جانے کی کوشش کی۔(جاری ہے)
13ماہ کے اقدس کے والد خالد منظور کے مطابق شیخوپورہ میں کوٹ پنڈی داس میں پولنگ کے دوران مختلف افراد پر پولیس کی جانب سے مقدمات درج کیے گئے جن میں ان کے بچے کو بھی شامل کیا گیا۔
جب انہوں نے اپنے بیٹے اقدس پر مقدمے کے اندراج کا سنا تو انہیں حیرت ہوئی کہ 13 ماہ کا بچہ کیسے دہشت گردی میں ملوث ہو گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقدمے کے مطابق اقدس پر الزام ہے کہ اس نے انتخابات کے دوران لوگوں کو ڈنڈے مارے جبکہ بیلٹ بکس چھیننے کی بھی کوشش کی۔خالد نے مزید کہا کہ اقدس پر پولیس پر بھی حملے کا الزام ہے۔انہوں نے اقدس کی ضمانت کی درخواست جمع کروانے کی بھی تصدیق کی۔نجی ٹی وی کے مطابق عدالت کے جج نے پولیس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر مقدمے سے 13 ماہ کے اقدس کا نام خارج کرنے کے احکامات جاری کیے۔تفتیشی افسر کو یہ حکم بھی جاری کیا گیا کہ مقدمے سے دیگر بے گناہ افراد کے نام بھی نکالے جائیں۔عدالت نے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔اس موقع پر پولیس نے اپنے موقف میں غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس بچے کا مقدمے سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اصل ملزم اقدس کوئی اور ہے جسے آئندہ سماعت پر پیش کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ پنجاب میں 19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران شیخوپورہ میں پولنگ اسٹیشن پر گھس کر توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں 13 ماہ کے اقدس کا نام بھی شامل کر لیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.