ناگپور ٹیسٹ میں باولرز کا راج ، دوسرے روز بھی 20وکٹیں گر گئیں
جمعرات 26 نومبر 2015 20:37
ناگپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) بھارت اورجنوبی افریقہ کے مابین تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز باؤلرز کا راج، 20وکٹیں گرگئیں۔ جنوبی افریقہ اپنی پہلی اننگز میں79رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا، جے پی ڈومنی35رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،بھارت کی جانب سے ایشون نے5اور جدیجہ نے4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،بعد ازاں بھارت اپنی دوسری اننگز میں173رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا۔
بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں شیکھرڈھون39،پوجارہ31 اورروہت شرما23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہرنے5،مارنی مورکل نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،بھارت کی جانب سے ساؤتھ افریقہ کو جیت کے لئے 310رنز کا ہدف دیا گیا دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ نے2وکٹوں کے نقصان پر32رنز بنا لئے،جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے مزید278رنزجبکہ بھارت کو میچ اورسیریز جیتنے کیلئے8وکٹیں درکارہیں۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.