مصر میں شادی شدہ مردوں میں سے نصف اپنی بیگمات کے ہاتھوں پٹتے ہیں،رپورٹ
جمعہ 27 نومبر 2015 12:58
قاہرہ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) مصری خواتین نے گھریلو تشدد کا نشانہ بننے کے تصور کو غلط ثابت کردیا ہے جس کا اظہار مصر کے سرکاری ادارے الاقصر ڈائیلاگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کی جانب سے جاری رپورٹ میں کیا گیا ہے جس کے مطابق ملک میں شادی شدہ مردوں میں سے نصف اپنی بیگمات کے ہاتھوں پٹتے ہیں ۔الاقصر شہر میں قائم خواتین کی قومی کونسل کی ایک تقریب کے دوران پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر میں بیویوں کے ہاتھوں اپنے شوہروں پر تشدد کے واقعات 50.6 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔
ناخواندہ اور کم پڑھی لکھی بیویاں اپنے شوہروں کی زیادہ پٹائی کرتی ہیں۔ یوں 87 فیصد ان پڑھ یا معمولی تعلیم یافتہ خواتین کے ہاتھوں شوہروں پر تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں۔(جاری ہے)
بیگمات کی جانب سے تشدد کے 5.63 فیصد واقعات میں تیز دھار آلات کا استعمال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شوہروں پر تشدد کرنے والی ایک تہائی بیویاں اپنے کیے پر نادم نہیں ہوتیں بلکہ اس پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتی ہیں۔
ادھر مصر کے قومی ادارہ شماریات کی جانب سے صنفی امتیاز کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہر چار میں سے ایک خاتون، مردوں کے ہاتھوں جسمانی تشدد کا نشانہ بن رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 30 فیصد خواتین نے اپنے شوہروں کے خلاف جسمانی اور نفسیاتی تشدد کی شکایات درج کرائیں۔ جسمانی تشدد کے علاوہ خواتین پر شوہروں کے ہاتھوں تشدد کے مظاہروں میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.