غیر ملکی سرمایہ کاروں کا حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد بڑھا ہے،چوہدری محمد اشرف دیونہ
جمعہ 27 نومبر 2015 17:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد بڑھا ہے- معاشی آزادی کے بغیر حقیقی آزادی کا تصور ادھورا ہے- مضبوط معیشت سے قومیں مضبوط ہوتی ہیں- وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری، معاشی ، تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنائی گئی حکمت عملی بار آور ثابت ہو رہی ہے ملک سے غربت ، جہالت،بے روزگاری ،کرپشن کے خاتمے اوروسائل میں اضافے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
اس کے بغیر ترقی کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ۔قائدواقبالکے تصورات کے مطابق پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے اورقیام پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کے سنہرے خوابوں کو تعبیر دینے کیلئے ایک ہوکر کام کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں قیام امن کے لئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔امن قائم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
پسماندہ علاقوں میں دانش سکول اس لئے قائم کئے کہ غریب طالب علم تعلیم حاصل کرکے معاشرہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔ان علاقوں کے طالب علم کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔حکومت ہر حال میں معاشرہ سے افراتفری اور شدت پسندی ختم کرنا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔قیام امن کے لئے حکومت ہر سطح پر کوشش کررہی ہے ۔عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ دار ی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.