بنگلہ دیش، داعش نے شیعہ مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
بنگلہ دیشی پولیس کا اسی سلسلے میں کالعدم جماعت المجاہدین کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
جمعہ 27 نومبر 2015 18:02
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) بنگلہ دیش کی ایک شیعہ مسجد پر کیے جانے والے حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی۔ دریں اثناء بنگلہ دیش پولیس نے اسی سلسلے میں کالعدم جماعت المجاہدین کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں جہادی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے امریکی آن لائن گروپ ’’سائٹ ‘‘نے بتایاکہ عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے چند ہفتے پہلے بنگلہ دیش کی ایک شیعہ مسجد پر کیے جانے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور دیگر تین زخمی ہو گئے تھے۔قبل ازیں بنگلہ دیشی حکومت نے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا کہ دارالحکومت میں واقع امام بارگاہ پر ہونے والے حالیہ حملے کے پیچھے داعش کا ہاتھ تھا۔(جاری ہے)
حکومت کے مطابق ملک میں شدت پسند داعش کا وجود ہی نہیں ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری داعش کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے قبول کی گئی ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش پولیس نے کالعدم قرار دی جانے والی تنظیم جماعت المجاہدین کے سربراہ کو ایک خصوصی کمانڈو کارروائی کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی دارالحکومت ڈھاکا کے میرپور علاقے میں کی گئی، جہاں فائرنگ کا مختصر تبادلہ ہوا اور البانی مارے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ البانی جماعت المجاہدین کے سربراہ تھے۔ تاہم ان حکومتی دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہو سکی ہے۔پولیس کے جائنٹ کمشنر منیر الاسلام کے مطابق دارالحکومت میں واقع امام بارگاہ پر ہونے والے حملے کے مرکزی مشتبہ ملزم بھی البانی ہی تھے۔ بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت میں ہی مختلف چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے جماعت المجاہدین کے چھ دیگر اراکین کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.