مذاکرات کے نتیجے میں مدارس اور حکومت کے درمیان معاملات کی اصلاح کیلئے بہتر فیصلے ہو رہے ہیں‘ مولانا طاہر اشرفی
امید ہے مدارس کی آزادی اور خود مختاری کو سلب کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جائے گی‘چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا خطاب
جمعہ 27 نومبر 2015 20:27
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ آج اسلام کے نام پر مختلف فتنے ابھر رہے ہیں اور اپنی خواہشات کو اسلام کا نام دے رہے ہیں، ایسے فتنوں کو روکنا علماء اور مسلم امہ کی ذمہ داری ہے،مدارس عربیہ کے طلباء اور اساتذہ کو عصر حاضر کے تقاضوں اور جدید علوم سے آگاہی کیلئے ہر سطح پر کوشش کر رہے ہیں،مدارس عربیہ کے اساتذہ اور طلباء کو اسلام کی حقیقی تصویر کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔
یہ بات انہوں نے پاکستان علماء کونسل ساہیوال کے زیر اہتمام ہونے والی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ جہاد اسلام کا بنیادی رکن ہے لیکن جہاد کیلئے اسلام نے ضابطے مقرر کر رکھے ہیں۔(جاری ہے)
کسی گروہ ، جماعت یا فرد کو یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ اپنی خواہشات کو اسلام کا نام دے دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل مدارس عربیہ کے طلباء ، آئمہ ، خطباء اور مدرسین کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔
پاکستان علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ اسلام کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے ساتھ جوڑنے والے ہی دراصل اسلام کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام اعتدال کا دین ہے اور رسول اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے ہیں۔ علماء ، طلباء پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسلام کی حقیقی تعلیمات کو دنیا تک پہنچائیں۔ پاکستان علماء کونسل کے وائس چیئرمین مولانا ایوب صفدر نے کہا کہ مدارس عربیہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔قومی ایکشن پلان کے آنے کے بعد مدارس عربیہ نے قومی سلامتی کے اداروں اور حکومت سے مکمل تعاون کیا ہے ۔ وفاق وزارت داخلہ اور وزارت مذہبی امور سے مذاکرات کے نتیجے میں مدارس اور حکومت کے درمیان معاملات کی اصلاح کیلئے بہتر فیصلے ہو رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ مدارس کی آزادی اور خود مختاری کو سلب کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جائے گی۔ پاکستان علماء کونسل پنجاب کے صدر مولانا حافظ محمد امجد نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کے تحت ہونے والی تربیتی نشستوں میں ہزاروں طلباء و اساتذہ شریک ہورہے ہیں اور پاکستان طلباء کونسل کے تحت ربیع الاول کے مہینے میں طلباء کے درمیان مختلف موضوعات پر تقریری اور تحریری مقابلے کروائے جائیں گے ۔ نشست سے مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا شبیر احمد عثمانی ، مولانا محمدشفیع قاسمی ، مولانا انوار الحق مجاہد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.