سپریم کورٹ نے لڑکیوں کو اغواء کر کے فحاشی کے اڈوں پر فروخت کرنیوالے گروہ کی رکن کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
جمعہ 27 نومبر 2015 21:43
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے پنجاب سے لڑکیوں کو اغواء کر کے سندھ میں فحاشی کے اڈوں پر فروخت کرنے والے گروہ کی رکن ہاجرہ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔گزشتہ روز سپریم کورٹ رجسٹری برانچ لاہور میں جسٹس اعجاز احمدچوہدری کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
درخواست ضمانت پر ملزمہ کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ پولیس نے اسے بلاجواز لڑکی کے اغواء کے مقدمے میں نامزد کیا ہے جبکہ ملزمہ کا مغوی یا مقدمے سے کوئی تعلق نہیں۔
ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل مظہر شیر اعوان نے بنچ کو بتایا کہ ملزمہ نے انور بی بی کی دوبیٹیوں کو اغواء کیا جن میں سے ایک لڑکی ممتاز سندھ میں فحاشی کے اڈے سے فرار ہو کر اپنے گھر پہنچی اور اس نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ اسے ہاجرہ بی بی نے سندھ میں اڑھائی لاکھ روپے کے عوض فروخت کیا جہاں وہ ایک عرصہ تک عصمت دری کا نشانہ بنتی رہی ۔فاضل بنچ نے مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.