نندی پور پاور پلانٹ کی بندش کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں، پلانٹ معمول کے مطابق چل رہا ہے،وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی نندی پور بجلی گھر کی بندش کے حوالے سے خبروں کی تردید
ہفتہ 28 نومبر 2015 00:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27نومبر۔2015ء) وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے نندی پاور پلانٹ کی بندش کے حوالے سے تمام رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی بندش کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،پاور پلانٹ معمول کے مطابق چل رہا ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ میڈیا پر نندی پاور پلانٹ کی بندش کے حوالے سے آنے والی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں، پاور پلانٹ معمول کے مطابق چل رہا ہے اور اس سے بجلی کی پیداوار جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ضرورت کے مطابق نندی پاور پلانٹ سے بجلی حاصل کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیاگیا تھا کہ30 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی ٹیم کی تر بیت کے باوجود نندی پور پاور پلانٹ چلانے کا تجر بہ ناکام ہوگیا ۔(جاری ہے)
رپورٹس کے مطابق ”الباریوکمپنی “کے اہلکاران بھی نندی پور پاور پلانٹ کو ایک دن سے زیادہ نہیں چلا سکے جسکی وجہ سے جمعہ کے روز بوائلر میں مسئلہ کے بند انتظامیہ نے ایک بار پھر نندی پور پاو ر پلانٹ کو بند کر دیا ہے جسکی وجہ سے سسٹم میں جانیوالی 450میگاواٹ کی بجلی کی فراہمی بھی ختم ہو گئی اور ذرائع کے مطابق نندی پور پاور پلانٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلانٹ کی بحالی میں ابھی مزید 2سے 3لگے گیں ۔
یادرہے کہ پلانٹ کا چلانے کیلئے چند روز پہلے ہی ایک غیر ملکی کمپنی الباریوکے اہلکاروں کو چینی سے30کروڑ کی لاگت سے ٹر یننگ دلوائی گئی ہے جبکہ وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے نندی پاور پلانٹ کی بندش کے حوالے سے تمام رپورٹس کو مسترد کردیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.