بھارت، کلاس فیلو سے مبینہ گینگ ریپ کے الزام میں 4 لڑکے گرفتار، سکول کے طلبا کی عمریں 15 سے 16 سال کے درمیان ہیں،ملزمان نے طالبہ کے ساتھ ریپ کی ویڈیو بنانے کے بعد اْسے سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا،پولیس حکام
ہفتہ 28 نومبر 2015 00:07
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27نومبر۔2015ء) بھارت کے شہر ممبئی میں پولیس نے اپنی ہم جماعت طالبہ کو مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کے الزام میں 4 طلبا کو گرفتارکرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقپولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے سکول کے طلبا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہیں اور انھوں نے طالبہ کے ساتھ ریپ کی ویڈیو بنانے کے بعد اْسے سوشل میڈیا پر جاری کیا۔
زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی اور اس واقعے میں ملوث لڑکے ایک ہی علاقے میں رہتے ہیں اور وہ پڑھائی کے لیے ایک دوسرے کے گھروں پر آتے جاتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نابالغ لڑکوں کو حراست میں لیے جانے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد انھیں بچوں کے اصلاحی مرکز (نابالغوں کی جیل) بھیجوایا گیا ہے اور وہاں اْن سے مزید تحقیقات ہوں گی۔(جاری ہے)
پولیس آفسر نے بتایا کہ لڑکی کے ساتھ ریپ 8 نومبر کو کیا گیا جس کے بعد انھیں کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس آفسر کے مطابق ’ایک ملزم نے لڑکی کو فون کر کے اپنے گھر یہ کہہ کر بلایا کہ اْسے پڑھائی میں کچھ مدد چاہیے۔ جب وہ وہاں پہنچی تو اْس نے دوستوں کے ساتھ مل کر اْسے ریپ کیا۔‘انھوں نے بتایا کہ ’لڑکوں نے متاثرہ لڑکی کو دھمکی دی کہ وہ اْس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دیں گے۔ اْسی کئی بار حواس کا نشانہ بنایا اور بعد میں ویڈیو وٹس ایپ پر جاری کر دی۔‘متاثرہ لڑکی کے والد فوت ہو گئے ہیں اور اْن کی والدہ بیرون ملک ملازمت کرتی ہیں اور وہ اپنی بہن، خالہ اور نانی کے ساتھ رہتی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شیئر کی گئی اور متاثرہ لڑکی کی خالہ نے ویڈیو دیکھنے کے بعد لڑکی سے پوچھا تو ان سے سارے واقع بتایا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف گینگ ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دہلی میں ایک بس میں لڑکی کو زیادتی کے بعد ہلاک کرنے کے واقعے میں نابالغ ملزمان کو سزا دینے یا نہ دینے کا معاملے پر بہت بحث ہوئی تھی۔ بھارت میں جنسی زیادتی کے قانون میں نابالغ ملزمان کو سزا سے متعلق عوامی سطح پر کافی تبصرے ہوئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
گندم خریداری سکینڈل، سیکرٹری انچارج نیشنل فوڈ سیکورٹی کیپٹن (ر) محمد آصف کو عہدے سے ہٹا دیاگیا
-
فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر،6مئی کو سماعت ہوگی
-
نااہل جعلی حکومت نے کسانوں کو 300 ارب روپے کا نقصان پہنچایا،بیرسٹر سیف
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.