اقتصادی ترقی و استحکام کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری‘برآمداتا ور زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ضروری ہے۔عبدالباسط
ہفتہ 28 نومبر 2015 14:46
لاہور۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 نومبر۔2015ء) چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اینڈ ٹریڈ عبدالباسط نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی و استحکام کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری‘برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ کی اشد ضرورت ہے جو صرف حکومت اور تاجر برادری کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہے۔
(جاری ہے)
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تاجر تنظیمیں اپنے انتخابی عمل کے دوران اپنی کارکردگی‘معاشی ترقی کیلئے کی گئی کاوشوں اور آئندہ کا لائحہ عمل ضرور پیش کریں تاکہ ان کے ممبر کاروباری ادارے بہتر راستہ اختیار کر کے اپنی کارکردگی بڑھا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بھرپور جد و جہد کر رہی ہے۔عبدالباسط نے کہا کہ چین کے ساتھ بڑی سرمایہ کاری کے گرانقدر معاہدے زیر تکمیل ہیں جبکہ برادر ملک ترکی کے ساتھ وقت کے ساتھ ساتھ اعتماد کی فضا اور تجارتی حجم میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کانفرنسوں کے علاوہ وسط ایشیائی ممالک تاجکستان اور ازبکستان کے ساتھ متعددکاروباری شعبوں میں معاہدوں سے پاکستان کی تاجر برادری کیلئے جد وجہد کا میدان وسیع ہونے کے امکانات روشن ہوئے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.