ایڈیلیڈ ٹیسٹ ، آسٹریلیا کی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 224 رنز پر ڈھیر
ہفتہ 28 نومبر 2015 15:00
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء)ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 224 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی ہے۔میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب 63 رنز کے مجموعی سکور پر ایڈم وجز 13 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔67 رنز کے مجوعی سکور پر آسٹریلیا کے شون مارش صرف دو رنز بنا کر رن آوٴٹ ہو گئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں پیٹر مائیکل نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 66 جبکہ سٹیفون سمتھ نے پانچ چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔آسٹریلیا کے دیگر بیٹسمین نیوزی لینڈ کے بولروں کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکے اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔آسٹریلیا کے پانچ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔(جاری ہے)
نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں بریس ویل نے تین جبکہ مارک گریگ اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو اور ساوٴدتھی نے ایک کھلاڑی آوٴٹ کیا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم میچ کے پہلے روز 202 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے لیتھم نے 50 اور واٹلنگ نے 29 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور جوش ہیزل وڈ نے تین، تین جبکہ پیٹر سڈل نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔برزبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 208 رنز سے شکست دی تھی جبکہ پرتھ میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.