عمران خان ممتازقادری کے حوالے سے پوزیشن واضح کریں، علماء اہلسنّت
ممتازقادری کو مجرم کہنے اور پھانسی کا مطالبہ کرنے کا بیان واپس لیں ورنہ پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیں گے، اجلاس سے خطاب
ہفتہ 28 نومبر 2015 21:48
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) علماء ومشائخ اہلسنّت نے واضح کردیاکہ ممتازقادری کے مخالفین کو ووٹ نہیں دیں گے،گزشتہ روز گلشن اقبال میں منعقدہ علماء ،مدرسین،پیران عظام اور اہلسنّت شخصیات کا اہم اجلاس مفتی محمدبشیرضیائی کے زیرصدارت منعقدہواجس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیاگیا کہ جب تک عمران خان غازی ء ملت ملک ممتازحسین قادری کو مجرم کہنے اور انہیں پھانسی کے تختے پر چڑھانے کے مطالبے والابیان واپس نہیں لیں گے ،اہلسنّت کا ایک بھی ووٹ PTIکو نہیں دیاجائے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء ومشائخ اہلسنّت نے کہاکہ غلامان مصطفےٰ ممتاز قادری کے خلاف بیان دینے والے شخص یااس کی پارٹی کو ووٹ کیسے دے سکتے ہیں، عمران خان اس حوالے سے پوزیشن واضح کریں اور اپنابیان واپس لیں،بصورت دیگر ان کی پارٹی کو عوام اہلسنّت مستردکردیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ عوام اہلسنّت ایسی پارٹیوں کاحصہ نہ بنیں جو گستاخان نبی کی حمایت کرتے ہیں اور امت مسلمہ کا فرض کفایہ اداکرنے والے عاشق رسول کو مجرم کہتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ خواہ کوئی بھی پارٹی ہوجو گستاخوں کا ساتھ دے گی ،اہلسنّت اس کا ہرگز ساتھ نہیں دیں گے۔اجلاس میں مولاناجمیل احمدقادری، مولانامحمدحسن رضوی، مولاناعابد قادری، مولاناعرفان رضاقادری، علامہ فیض احمدنورانی، علامہ قاضی عمران برکاتی، مولانایونس اشرفی، مولاناعظمت علی شاہانی، قاری یوسف ہزاروی، مولاناعبدالغفورشکوری، مولاناعبدالمجید عطاری، مولاناعبداﷲ قادری، مولانااکرام المصطفےٰ عارفی، پیر سید اعجازعلی قادری، پیر مختار شاہ جیلانی، پیر سید سہیل رضاقادری، علامہ خیرالدین چشتی، مولانامعین الدین سہروردی، مولانابرکت علی سیفی، مولانامنیر احمدقادری، مفتی معروف خان اویسی، مفتی نورالدین بخاری ودیگر شریک تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.