پاکستان کی 10 فلمیں تیار مگر سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش
پاکستانی فلموں کے لیے پاکستانی سنیما نمائش کے منتظر‘ دوماہ سے کوئی پاکستانی فلم ریلیز نہیں کی جاسکی
اتوار 29 نومبر 2015 11:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان میں بنائی جانے والی 10سے زائد فلمیں ان دنوں مکمل ہوچکی ہیں لیکن وہ نمائش کے لیے پیش نہیں کی جاسکیں۔ان فلموں میں ہوٹل، روینج آف دی ورتھ لیس(بدل) کوئی گولی نہ مارے اور دیگر فلمیں قابل ذکر ہیں۔
(جاری ہے)
بقر عید کے بعد کوئی بھی قابل ذکر پاکستانی فلم نمائش کے لیے پیش نہیں کی گئی جس کی وجہ بھارتی فلموں کا پاکستانی سنیماؤں میں نمائش کا بھر پور موقع ملا ، سنیما مالکان کا موقف ہے کہ اس وقت پاکستانی فلموں کے لیے پاکستانی سنیما نمائش کے منتظر ہیں لیکن دوماہ سے کوئی پاکستانی فلم ریلیز نہیں کی جاسکی۔
حالانکہ اس وقت متعدد پاکستانی فلمیں مکمل ہوچکی ہیں لیکن نہ جانے کیوں ان فلموں کے پروڈیوسرز ان فلموں کی نمائش کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کررہے ہیں۔ پاکستانی فلموں کی موجودہ صورتحال میں یہ کوئی اچھی بات نہیں، جس تیزی سے مزید فلمیں بن رہی ہیں اگر اسی تیزی سے ان کی نمائش کا بھی انتظام کیا جائے تو آنے والے دنوں میں فلموں میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ہندوانتہاپسند پارٹی نے فواد خان کے بھارتی مداحوں کو غدار قرار دیدیا
-
سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکی دینے والا جوڑا گرفتار
-
الی ووڈ میں شکل و صورت اور وزن پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، عالیہ بھٹ
-
شردھا کپور نے سری دیوی کو اپنی انسپائریشن قرار دیدیا
-
ماہرہ خان کی بالی ووڈ فلم ’’کمال اور مینا‘‘ میں جلوہ گر ہونے کی خبریں زیر گردش
-
اداکاریوسف خان کی 15 ویں برسی منائی گئی
-
برقع پوش خاتون کی سلمان خان کے والد کو دھمکی
-
نوازالدین صدیقی نے دپیکا اورشردھا کے مداحوں کو افسردہ کردیا
-
فلم‘ ’لو اینڈ وار‘‘ کا نیٹ فلکس کیساتھ 130 کروڑ کا معاہدہ
-
’’جوان‘‘ کو پیچھے چھوڑ کر’’استری 2‘‘ سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی
-
مجھے حال ہی میں ایک خاتون نے مسترد کیا ہے،میکال ذوالفقار
-
منشا پاشا کا مثالی شوہرتلاش کرنے والی لڑکیوں کو مفید مشورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.