اسلام آباد:پیپلزپارٹی کی” بھابھی“ انتخابی دنگل جیتنے کیلئے پرامید
حسیبہ عباسی پارٹی کا سرمایہ افتخار ،اہل محلہ بھی انکی سماجی خدمات کا دم بھرتے ہیں، نرگس فیض ملک
اتوار 29 نومبر 2015 12:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حسیبہ خاتون عباسی المعروف ”بھابی“ جیت کیلئے پرامید ہیں،وہ گھر گھر جا کر اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کو اپنی سیاسی تاریخ کے مشکل دور کا سامنا ہے۔
(جاری ہے)
ایسا مشکل دور کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدوار بھی پورے نہیں لیکن حسیبہ خاتون عباسی المعروف بھابی جیالوں کے لئے ہمت و استقلال کی مثال بنی، یو سی 36 سے پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر پر لیڈی کونسلر کا الیکشن لڑ رہی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی شعبہ اسلام آباد کی صدر نرگس فیض ملک کا کہنا تھا کہ ایسے کارکن پیپلز پارٹی کا سرمایہ افتخار ہیں۔ اہل محلہ بھی بھابی کی سماجی خدمات کا دم بھرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔ حسیبہ خاتون المعروف بھابی گھر گھر جا کر اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ خاتون امیدوار ہونے کی وجہ سے انہیں بھرپور یقین ہے کہ عوام انہیں ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.