ششانک منوہر کے بگ تھری کیخلاف بیان کے بعد بگ تھری کو شدید خطرات لاحق ہو گئے
سری لنکن کر کٹ بورڈ اور جنوبی افریقی،زمبابوے بورڈ زنے بھارتی کر کڑ بورڈ کے سربراہ کے بیان کی حمایت کر دی ششانک کے بیان پر انتہائی خوش ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ بگ تھری سے مایوسی کا شکار ہونے والے ساتوں ممبر بورڈز کو نئی زندگی ملی ہے، منوہر کو اب ایک بار پھر آئی سی سی کے آئین میں ترمیم کرکے اس میں سے متنازع اور غیرمنصفانہ شقیں دور کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا ، ششانک کو بگ تھری کا ممبر ہونے کے بجائے آئی سی سی کے سربراہ کے طور پر سب کے مفادات کے بارے میں سوچنا چاہیے ، افریقی و لنکن بورڈز کے سربراہ سدھات ویٹمنی اور ہارون لورگاٹ
اتوار 29 نومبر 2015 13:18
کولمبو/جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) بھارتی کر کٹ بورڈ (بی سی سی آئی )کے چیئر مین ششانک منوہر کے بگ تھری کیخلاف بیان کے بعد بگ تھری کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں ، نئے چیئرمین ششانک منوہر نے بڑے بورڈز کی اجاری داری کی مخالفت سے چھوٹے ممبران کے دل جیت لیے،سری لنکن کر کٹ بورڈ اور جنوبی افریقی بورڈ نے بھارتی کر کڑ بورڈ کے سربراہ کے بیان کی حمایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے نئے چیئرمین ششانک منوہر نے بڑے بورڈز کی اجاری داری کی کھلی مخالفت کرتے ہوئے واضح کیا تھاکہ پاور فل بورڈز کو آئی سی سی پر دھونس جمانے کا کوئی حق نہیں، انھوں نے کسی ممبر بورڈکے نمائندے کے بطور چیئرمین آئی سی سی انتخاب کو بھی مفادات کے ٹکراؤ سے تشبیہ دی، وہ خود بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر بھی ہیں۔(جاری ہے)
تاہم ان کے ارادوں سے امید پیدا ہوئی کہ وہ اپنے ملک کے مفادات پر ضرب پڑنے کے باوجود آئی سی سی کو بگ تھری کے تسلط سے چھٹکارہ دلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ان کے اس عزم کا جنوبی افریقہ، سری لنکا اور زمبابوے نے فوری طور پر خیرمقدم بھی کیا ہے۔کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ کہتے ہیں کہ ششانک کے بیان پر میں انتہائی خوش ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ بگ تھری سے مایوسی کا شکار ہونے والے ساتوں ممبر بورڈز کو نئی زندگی ملی ہوگی، منوہر کو اب ایک بار پھر آئی سی سی کے آئین میں ترمیم کرکے اس میں سے متنازع اور غیرمنصفانہ شقیں دور کرنے کیلیے کام کرنا ہوگا۔سری لنکا کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سدھات ویٹمنی کا کہنا ہے کہ ششانک کی باتیں سننے میں اچھی لگیں، میں سمجھتا ہوں کہ انھیں بگ تھری کا ایک ممبر ہونے کے بجائے آئی سی سی کے سربراہ کے طور پر سب کے مفادات کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ زمبابوے بورڈ کی جانب سے بھی منوہر کی حمایت اور ایک بار پھر ریوینیو کی منصفانہ تجویز کی امید ظاہر کی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.