شامی جنگ روسی اسلحے سے لڑ رہے ہیں،ایران کاا عتراف
ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل احمد رضا بوردستان کا بیان
اتوار 29 نومبر 2015 17:06
تہران (آی این پی ) ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل احمد رضا بوردستان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ملک نے شام میں بشارالاسد کے خلاف جاری بغاوت کچلنے کے لیے روس سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی بھاری مقدار خرید ی ، تہران ماسکو سے "ٹی 90" نامی جدید ترین ٹینک اور دیگر اسلحہ کی خریداری کا بھی ارادہ رکھتا ہے، جس میں بھاری ہتھیار بھی شامل ہیں، روس سے اسلحہ کی خریداری کا مقصد بعض ممالک میں جاری جنگجوں میں ایران نواز قوتوں کی مدد کرنا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل بوردستان کا ایک بیان میں کہناتھا کہ روس نے ایران کو اپنے دفاع کے لیے ہرقسم کا اسلحہ اور جنگی ساز و سامان مہیا کرنے کا یقین دلایا ہے۔جنرل بوردستان کا کہنا تھا کہ روس اور ایران کے درمیان دفاعی تعاون کا ایک نیا باب کھل رہا ہے۔(جاری ہے)
ہم جلد ہی ماسکو سے "ٹی 90" جدید ترین ٹینک خرید کریں گے۔ اس کے علاوہ ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی خریداری کی بات بھی جاری ہے۔
جنرل بوردستان نے کہاکہ 'ہمیں اپنے دفاع کے لیے جس قسم کے اسلحہ اور فوجی سامان کی ضرورت پڑی ہم روس سے خرید کریں گے۔خیال رہے کہ شام میں جاری لڑائی کے دوران بشارالاسد کی حمایت میں ایک صفحے پر رہنے دونوں اتحادیوں ایران اور روس نے ایک سال پیشتر بھی دفاعی ، سیاسی اور اقتصادی میدانوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرنے بالخصوص شام کے بحران کے حل کے مل کر لڑنے سے اتفاق کیا تھا۔دو ماہ قبل روس نے باضابطہ طور پر اپنی فوجیں شام میں اتاریں اور بشارالاسد کی قوم دشمن حکومت کے خلاف لڑنے والے اعتدال پسند اپوزیشن کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کر دی۔ایران جنرل کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور روس شام میں صدر بشارالاسد کو بچانے اور باغیوں کی تحریک کچلنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل دشمنی کے خاتمے کے لیے اپنی قرارداد 2728پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے ،اسحاق ڈار
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.