گمشدہ چینی خاتون 10 سال بعد انٹرنیٹ کیفے سے برآمد
اتوار 29 نومبر 2015 17:10
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء ) چین میں 10 سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کو انٹرنیٹ کیفے سے برآمد کرلیا گیا جہاں اس نے مبینہ طور پر گزشتہ دہائی گزاری اور گیم کھیلے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دس سال سے گمشدہ اور مردہ تصور کی جانے والی چینی لڑکی انٹرنیٹ کیفے میں پائی گئی ہے ۔24 سالہ ژیو یون نے والدین کے ساتھ تلخ کلامی کے باعث 14 سال کی عمر میں گھر چھوڑ دیا تھا۔
تاہم ایک پولیس اہلکار نے 20 نومبر کو انٹرنیٹ کیفے کے روٹین چیک کے دوران انہیں صبح کے اوقات میں تلاش کرلیا۔تلاشی کے دوران ان کے پاس سے جعلی شناختی کارڈ برآمد ہوا جس پر انہیں مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ ایک دہائی سے اسی کیفے میں رہائش پذیر تھیں۔(جاری ہے)
24 سالہ خاتون کراس فائر نامی گیم کی مداح ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ دن بھر گیم کھیلتیں جبکہ رات میں کیفے میں ہی رہتیں یا پھر باتھ ہاوس چلی جاتیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ کیفے میں آنے والے دیگر لوگوں کی جانب سے دی جانے والی رقوم سے گزر بسر کرتیں جبکہ کبھی کبھار کچھ کیفیز میں کینشئر کے طور پر بھی کام کرتیں۔پولیس نے ان پر 1000 یوان کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے ان کے گھر والوں کو اس حوالے سے آگاہ کردیا۔ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی گمشدگی کے بعد سے انہوں نے اپنا فون نمبر تبدیل نہیں کیا اس امید میں کہ شاید ان کی بیٹی کبھی ان سے رابطہ کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پہلے اپنی بیٹی کو ڈانٹتی تھیں تاہم اب وہ ایسا پھر کبھی نہیں کریں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.