پاک چائنہ دوستی پر جتنا بھی ناز کیا جائے کم ہے ، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اس کی مثال کہیں نہیں ملتی‘ رفیق رجوانہ
پاکستان سے چین کی دوستی لازوال راستوں اور با کمال رابطوں میں بدل چکی ہے ، چین پاکستانیوں کیلئے چَین کا باعث ہے ‘گورنر پنجاب
اتوار 29 نومبر 2015 17:35
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاہے کہ پاک چائنہ دوستی پر جتنا بھی ناز کیا جائے کم ہے ،جس طرح چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ،دنیا میں امن اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا ہو یا انسانوں کے مختلف طبقوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہو اس سلسلے میں دونوں ممالک کے مقاصد مشترک ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنہ سے آئے ہوئے دس رکنی میڈیا وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی -گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان سے چین کی دوستی لازوال راستوں اور با کمال رابطوں میں بدل چکی ہے ۔ چین پاکستانیوں کے لیے چَین کا باعث ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تابندہ دوستی کے پچھلے68سال روشنی کا نیا زمانہ بن کر پاکستان اور چین میں جگمگا رہے ہیں، یہ دوستی شہد سے میٹھی ،ہمالہ سے اونچی،سمندروں سے گہری ا ور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور اتحاد کے حوالے سے بے مثال ہیں- انہوں نے کہا کہ سیاسی اور عوامی سطح پر دونوں ممالک نے ہر طرح کے حالات میں جس طرح دوستی کا حق ادا کیا ہے وہ ہم سب کے لیے فخر کاباعث ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں‘ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے ضرب عضب آپریشن اپنے منطقی انجام کی طرف کامیا بی سے جاری ہے جبکہ سیاسی اور عسکری قیادت کے مشترکہ نیشنل ایکشن پلان پر بھی موثر انداز میں عملدرآمد جاری ہے ،انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں ملک کے طول و عرض میں عوامی فلاح کے لاتعداد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے - انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران کے حل کے لیے توانائی کے متعدد منصوبوں کے آغاز کے ساتھ ساتھ نئے ڈیم تعمیر کرنے پر بھی توجہ دی جار ہی ہے - میڈیا کے وفد نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ چین کو پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات پر ناز ہے اور وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون میں وسعت آر ہی ہے -وفد نے پاکستان میں اپنے قیام کو یاد گار قرار دیا اور زندہ دلان ِ لاہور کی مہمان نوازی کی خاص طور پر تعریف کی -متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.