ملک میں مضبوط جمہوریت ہی خوشخال پاکستان کی ضمانت ہے‘قمرزمان کائرہ
پیر 30 نومبر 2015 12:53
گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) پا کستان پیپلز پارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات و سا بق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چو ہدری قمر زمان کا ئرہ نے ڈیرہ کا ئرہ پر میڈیا اور مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ملک میں مضبوط جمہوریت ہی خوشخال پاکستان کی ضمانت ہے پیپلز پارٹی ایک ذمہ دار اپوزیشن ہے اور اس نے دونوں ایوانوں میں ہمیشہ آواز اٹھا ئی ہے لیکن حکو مت کا را ستہ روکنے کی کبھی کوشش نہیں کی تا جر سرا پا احتجاج ہیں ٹیکس لگا ئے جا رہے ہیں کسا نوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا حکو مت کول بیس پلانٹس کے ذریعے بجلی کی کمی پوری کر نے کی کوشش کررہی ہے ان میں سے کوئی بھی ہائیڈرل پاوٴر پلا نٹ نہیں لگتا نہیں کہ نیلم جہلم 2018تک بھی مکمل ہو سکے اگر پا کستان میں ڈیم بنتے ہیں تو اچھی بات ہے اس وقت حکو مت کا پا کستان کا سا را انحصا ر اس بات پر ہے کہ پاک چائینہ کوری ڈور بنے اس سے ہی یہاں صنعتیں لگیں گی چا ئینہ کی خواہش ہے کہ جو چا ئینہ کا حصہ پسماندہ رہ گیا ہے اسے بھی ترقی یا فتہ بنائیں گوادر پورٹ سے سفر کے اخرا جا ت بہت کم ہو جا تے ہیں اور ان کے پاس ریڈ سی کے متبادل را ستہ بھی رہتا ہے پرویز مشرف کے دور میں گوادر پورٹ سنگا پور کے حوالے کر دی گئی تھی ہم نے اسے سنگا پور سے واپس لے کہ چائینہ کے حوالے کی آج بھی پا کستان کی سب سے زیادہ سستی گیس ایران سے آنے وا لی گیس ہی ہے
عا لمی ما رکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں داعش وغیرہ کی لڑائی یا سنی شیعہ کی کوئی لڑائی نہیں ہے مقاصد کچھ اور ہیں ورلڈ وار کسی اور طرح سے لڑی جا تی ہے ہم کسی اور کا مقصد حل کررہے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ملازمت میں توسیع کی بجا ئے با عزت گھر جا نا پسند کریں گے اور نہ ہی حکو مت کی کوئی ایسی خواہش نظر آرہی ہے انہوں نے لا لہ مو سیٰ میں پیپلز پارٹی کی تاریخی کا میا بی کہ سوال پر کہا کہ ہم نے طے کیا ہے کوئی بے اصو لی نہیں کریں گے جس کا جو مینڈیٹ ہے اس کا احترام کریں گے شہر میں بڑے چرچے ہیں پی پی پی کا کوئی کا رکن لوٹا بننے کا یا وفا داری تبدیل کر نے وا لا نہیں پی پی پی کے نشان پر لو گوں نے ہمیں ووٹ دیا اس مینڈیٹ کو کبھی خراب نہیں ہو نے دیں گے اور شہر کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کر نے کی کوشش کریں گے ہم کسی خاص وارڈ کے نمائندے نہیں سا را شہر ہما را ہے الیکشن کی تکمیل کے بعد اگلا ایک مشکل مر حلہ ہے جو میں نے حکو مت کو با ر ہا کہا ہے کہ پروونشن فنانس کمیشن ہو ترقی کا معیار دیکھے صوبوں کو دیے گئے پیسے صرف بڑے شہروں تک ہی نہ رہ جا ئیں اگر لو گوں کے مسائل ان منتخب نمائندوں کے ذریعے چا ہتے ہیں کہ حل ہوں تواس کیلئے لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں کا حق ہے انہیں اسمبلیوں کے نمائندوں کے ذریعے فنڈ نہ دیے جا ئیں اگر ایسا نہ ہوا تو یہ نظام بے معنی ہو گا میں آپ کو یقین دلا تا ہوں اس کا م کیلئے میں باقی شہروں ضلعوں کے منتخب نمائندوں کو ساتھ ملا کر کو ئی احتجا ج کر نا پڑا تو وہ بھی لڑائی لڑیں گے ایک طرف لا لہ موسیٰ کے مسائل کا حل کروا نا ہما رے ضلع کا حصہ ہے اسے پورا کریں گے -
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.