پاکستان سپر لیگ کی بڈزکے معاملات تاخیر کا شکار ہوگئے
پیر 30 نومبر 2015 13:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ کی بڈزکے معاملات تاخیر کا شکار ہوگئے، مقامی نشریاتی ادارے کیساتھ معاہدے کو بھی حتمی شکل نہ دی جاسکی،ایک عہدیدار کے مطابق تمام امور دسمبر کے پہلے ہفتے میں مکمل کرلیے جائیں گے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کا انعقاد فروری میں یواے ای میں کروانے کے لیے کوشاں ہے، بورڈ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ٹینڈرز میں فرنچائزز میں دلچسپی رکھنے والوں کو متعلقہ دستاویزات 13نومبر تک حاصل کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔
بڈز جمع کروانے کی آخری تاریخ 18نومبر تھی، ٹیکنیکل پیشکشوں کو اسی روز کھولے جانا تھا، اگلے 3روز میں بڈز کے حوالے سے پریزینٹیشنز کے بعد صرف کوالیفائی کرنے والے اداروں کیساتھ معاملات آگے بڑھائے جانے تھے، آخری مرحلے میں فنانشل پیشکشوں کا جائزہ 24 نومبرکولیاجانا تھا لیکن ڈیڈلائن کو کئی روز گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، پی ایس ایل کے گلوبل میڈیا رائٹس فروخت ہوچکے، تاہم مقامی نشریات کے لیے معاہدے کوحتمی شکل نہیں دی جاسکی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.