آسٹریلیا میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک اور مذہبی عدم رواداری کا دیگرمذاہب
کے پیروکاروں کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘رپورٹ
عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 15:31
سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا میں ایک جائزے کے نتائج کے مطابق مسلمانوں کو امتیازی سلوک اور مذہبی عدم رواداری کا غیر مسلموں کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس سروے کے دوران جن مسلمانوں سے بات کی گئی ان میں سے تقریباً 60 فیصد کا کہنا تھا کہ انھیں ’اسلاموفوبیا‘ کی کسی نہ کسی قسم کا سامنا رہا ہے۔
تاہم سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امتیازی سلوک کے باوجود زیادہ تر مسلمانوں کا خیال ہے کہ ان کا مذہب آسٹریلوی معاشرے سے مطابقت رکھتا ہے۔ویسٹرن سڈنی اور چارلس سٹرٹ یونیورسٹیوں اور سڈنی کی اسلامک سائنسز اینڈ ریسرچ اکیڈمی کی جانب سے کروائے گئے سروے میں چھ سو افراد سے بات کی گئی۔ سروے کی رپورٹ کے مصنفین کا خیال ہے کہ دنیا میں پیش آنے والے واقعات بھی آسٹریلیا میں عدم رواداری کے بڑھتے ہوئے جذبات کی ایک وجہ ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.