ملک سے ایرانی مداخلت کا خاتمہ چاہتے ہیں، یمنی صدر
پیر 30 نومبر 2015 18:03
صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)یمن کے صدر عبدربہ منصور ہادی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کو باغیوں کے تسلط سے آزاد کروانے، ایرانی مداخلت روکنے اور قانون کی عمل دراری بحال کرنے تک لڑائی جاری رکھیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو یمن کی آزادی کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے یمنی صدرمنصور عبدربہ ہادی نے کہاکہ ہمارے شہری ملک سے قبضہ گروپ، خاندانی سیاست اور ملیشیاؤں کے اقتدار کا خاتمہ چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میری حکومت منحرف صدر علی عبداﷲ صالح اور ایران نواز شیعہ حوثی ملیشیا کی پیدا کردہ باغیانہ روش کا خاتمہ چاہتی ہے اور ہم ایران کو اپنے مقاصد حاصل کرنے سے بھی روکنا چاہتے ہیں،یمنی صدر نے کہا کہ ہمارے عوام نے ملک کو جنگ اور تباہی کے دہانے پر جانے سے روکنے کے لئے بھاری قربانیاں دی ہیں جبکہ حوثیوں نے عبداﷲ صالح کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے یمنی عوام پر جنگ مسلط کی تاہم وہ اپنی آزادی کے دفاع کی راہ پر ثابت قدم رہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.