اسرائیل نے یورپی یونین سے سفارتی رابطے معطل کر دئیے
اسرائیلی پیش رفت غیر اہم،ماضی میں بھی ایسی دھمکیاں ملتی رہیں،یورپی یونین کا دوٹوک جواب
پیر 30 نومبر 2015 19:29
مقبوضہ بیت المقدس/برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) یورپی یونین کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات پر واضح لیبل چسپاں کرنے کے حکم پر اسرائیل نے یونین کے ساتھ امن رابطے معطل کر دئیے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے یورپی یونین کے سفارتی رابطوں کا ازسرِنو جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی ہے، دوسری جانب یورپی یونین کے حکام نے اِس اسرائیلی پیش رفت کو غیراہم قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ماضی میں بھی اسرائیل ایسی دھمکیاں دیتا رہا ہے اور بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے رابطہ کاری کو معطل کرنے کا فیصلہ جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے گا،میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے پراڈکٹس کے لیبل میں وضاحت کا فیصلہ گیارہ نومبر کو کیا تھا۔
اِس فیصلے کو اسرائیل نے امتیازی قرار دیتے ہوئے اِسے امن کوششوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا،یورپی کمیشن نے لیبل میں وضاحت کے فیصلے کے لیے تین برس کا عرصہ لگایا اور جو رہنما اصول جاری کیے اْن کے مطابق اسرائیلی مصنوعات فراہم کرنے والے اپنی مصنوعات پر واضح لیبل چسپاں عائد کرتے ہوئے اِس کے پروڈکشن کے مقام کا تعین کریں گے۔(جاری ہے)
اس سے مراد یہ ہے کہ لیبل پر مقبوضہ علاقے میں تعمیر کی گئی بستی میں جو چیز تیار کی جائے گی، اْس کی وضاحت ضروری ہے۔
یورپی یونین نے واضح کر رکھا ہے کہ 1967 کی جنگ میں قبضہ کیے گئے علاقوں کو انٹرنیشنل بارڈر قرار نہیں دیا جا سکتا۔یورپی یونین کے لیبل پر کیے گئے فیصلے کو اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے منافقانہ اور دوہرے معیار کا حامل قرار دیا تھا۔ نیتن یاہو کے مطابق یورپی یونین کو دنیا کے دوسرے تنازعات کے علاقوں کی مصنوعات کے حوالے سے بھی ایسا ہی معیار اپنانا چاہیے۔ امریکی دورے کے دوران بیان دیتے ہوئے انہوں نے لیبل میں وضاحت کو یونین کے لیے باعث شرم قرار دیا تھا۔ اسرائیل میں یورپی یونین کے سفیر نے واضح کیا تھا کہ لیبل کے حوالے سے یونین کا فیصلہ امتیازی نہیں بلکہ یہ اْس مقام کا تعین کرے گا کہ پراڈکٹ کہاں تیار کی گئی ہے اور یہ اسرائیل کے لیے کسی انتباہ کا پیغام نہیں ہے۔ برطانیہ، بلجیم اور ڈنمارک پہلے سے ہی واضح معلومات والے لیبل چسپاں کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
-
کولمبیا کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
مصنوعی ذہانت سے سعودی عرب میں 17 فیصد روزگار متاثرہوسکتے ہیں، ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.